کشی نگر میں سہ روزہ حزب البحر کا روحانی عمل کامیابی کے ساتھ مکمل
کشی نگر: کشی نگر کے بھرولی کسیاں میں واقع مسجد میں تین روزہ حزب البحر کا روحانی عمل حضور شیخ العالم عارف باللہ حضرت مولانا احمد رضا خان نقشبندی کمال پوری دام ظلہ العالی کی سرپرستی و نگہبانی میں نہایت ہی ایمان افروز ماحول میں مکمل ہوا۔ یہ چلہ مؤرخہ 05 صفر المظفر سے 08 صفر المظفر 1447ھ تک جاری رہا۔
26 غلامان حضور شیخ العالم اس چلے میں روزے کی حالت میں مسجد میں معتکف رہے، جن کے اسما درج ذیل ہیں۔ حضرت مفتی اویس رضا صاحب قبلہ کمال پور شریف حضرت مولانا مفتی محمد رضا مصباحی صاحب قبلہ مبارک پور حضرت مولانا مفتی خالد ایوب مصباح صاحب قبلہ راجستھان حافظ علی اکبر صاحب بڑھیا سیوان، حضرت مولانا مبارک صاحب معراج گنج
حضرت مولانا علاؤالدین صاحب کسیاں کشی نگر
حضرت مولانا عرفان صاحب کھڈا کشی نگر
حضرت مولانا محب الحق صاحب ترونواں فاضل نگر
حافظ شمس العارفین صاحب فاضل نگر حافظ صابر صاحب پتھر دیواں فاضل نگر حضرت مولانا تحسین رضا صاحب مبارک پور مولانا محمد صالح مصباحی بنارس
حافظ بدرالدین صاحب ٹیکواٹار کشی نگر حافظ شعیب صاحب مغل ٹولی کشی نگر مولانا افتخار صاحب ممبئی مولانا شمس عالم صاحب مہراج گنج مولانا شفیق مجددی بنارس مولانا سراج مصباحی سدھارتھ نگر
مولانا سالم مصباحی صاحب کان پور مولانا ابو سعد مصباحی مبارک پو، مولانا معاذ مصباحی مبارک پور ،مولانا اسلم، بہار، حافظ شہادت حسین کشی نگر
مولانا رئیس احمد مصباحی مہراج گنج،مولانا شاداب مصباحی سیتاپور، یو پی،مولانا معصوم علیمی دیوریا
5/ صفر بعد نماز عصر بہ حالت احرام سبھی شرکاء مسجد میں معتکف ہوئے اور بعد نماز مغرب ورد حزب البحر کی شروعات ہوئی، یہ ورد 8 صفر کی عصر تک جاری رہا۔ بعد نماز عصر حضرت امام ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں نذر پیش کی گئی، فاتحہ کے بعد منقبت خوانی ہوئی جس میں حضرت مولانا ابو القیس مجددی شہزادہ شیخ العالم دام ظلہ العالی نے امام ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں بہترین منقبت کے اشعار پیش فرمائے۔
بعد نماز مغرب تا عشاء جشن امام ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے ایک عظیم الشان محفل حضور شیخ العالم دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں شہزادۂ حضور شیخ العالم حضرت مولانا مفتی اویس رضا کمال پوری، خلیفہ حضور شیخ العالم حضرت مولانا مفتی محمد رضا مصباحی استاد الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اور خلیفہ حضور شیخ العالم حضرت مولانا مفتی خالد ایوب مصباحی راجستھان ناگور کا خصوصی خطاب ہوا اور حضرت مولانا ابوالقیس مجددی شہزادۂ حضور شیخ العالم نے شاندار نعت و منقبت کے اشعار پیش فرمائے۔ پروگرام کے بعد لنگر امام ابو الحسن شاذلی کا اہتمام ہوا اور دعاؤں کے ساتھ یہ روحانی محفل اختتام پذیر ہوئی ۔
قابل مبارکباد ہیں خلیفۂ حضور شیخ العالم حضرت مولانا عبد العزیز نقش بندی صاحب اور ان کے رفقائے کار جنہوں انتظامی معاملات بحسن و خوب انجام دیے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے