Oct 23, 2025 02:07 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مولانا عبدالحمیدنوری سعدی زماں مختصر تعارف

مولانا عبدالحمیدنوری سعدی زماں مختصر تعارف

16 Oct 2025
1 min read

مولانا عبدالحمیدنوری سعدی زماں مختصر تعارف

از قلم ؛-

شان پریہار پروفیسر محمد گوہر صدیقی 

9470038099

ہندو نیپال بارڈر پر قائم سرزمین کنہواں تھانہ بیلا بلاک پریہار ضلع سیتامڑھی بہار وہ مقدس سرزمین ہے جہاں اپنے وقت کے مشہور اور جلیل القدر عالم دین رہبر راہ شریعت ،طبیب ملت استاذ الاساتذہ علم نحو کے بحر ذخار ،سعدی زماں حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ عبدالحمید نوری  صاحب قبلہ مدظلہ العالی و نورانی کا وجود مسعود عمل میں ایا -      اپ کی پیدائش 15 اگست 1939ء مقام کنہواں میں ہوئی اپ کے ابو جان کا نام محترم جناب عبداللطیف انصاری اور دادا جان کا نام محمد ظفر علی انصاری تھا اپ کی امی جان کا نام محترمہ پھول مت خاتون تھا اپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کےہی مکتب میں مولانا محمد منظور احمد اور مولانا حامد حسین صاحبانِ سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے موناتھ بھنجن تشریف لے گئے جہاں آپ تین سال گزارنے کے بعد مرکز اہل سنت بریلی شریف پہونچے اور جامعہ رضویہ منظر اسلام میں داخلہ لیا، اور وہاں اپ نے ماہر اساتذہ بحر العلوم سید مفتی  افضل حسین منگیری مفتی محمد جہانگیر فتح پوری، محدث احسان علی اور مولانا محمد ابراہیم رضا قادری جیلانی میاں علیہ رحمت ورضوان کے زیرِ سایہ متواتر چار سالوں تک نہایت ہی جدوجہد کے ساتھ تحصیل علم میں مصروف رہے اور 17 اکتوبر 1962ء کوعلمائے اہل سنت و مشائخ عظام کے دست اقدس سے اپکے سر پر دستار فضیلت کا تاج زرین رکھا گیا، دوران تعلیم ہی1961 میں اپ نے تاجدار اہل سنت حضور مفتی اعظم ہند علامہ مصطفی رضا خان علیہ رحمت رضوان سے شرف بیعت حاصل کر لیا -

     فراغت کے بعد آپ نے تقریباً دو سال سرسنڈ بلاک کے بھیمواں کے اسکول میں تعلیمی خدمات انجام دی اور 1963ء سے 1965ء تک درس و تدریس سے منسلک ہے پھر 1966ءسے 1968ء تک سندر پور ضلع سرلاہی نیپال میں تدریسی فرائض انجام دیںتے رہے سن 1969ء سے سن 2013 ء  تک اپنے گاؤں کے ہی مشہور و معروف ادارہ الجامعۃ الاسلامیہ رضا العلوم  میں مسند تدریس کو زینت بخشتے رہے-  اپ یہاں تقریبا 40 برسوں تک درس و تدریس کا کام انجام دیتے رہے  اس درمیان ہزاروں کی تعداد میں اپ نے قابل ماہر لائق و فائق تلامذہ کی ایک ٹیم تیار کی جنہوں نے قوم ملک و ملت اور مسلک اعلیحضرت کی آبیاری اور نشر و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اپ کے شاگرد ہندو نیپال کے اکثر گوشے میں پھیلے ہوئے ہیں -     اپ کو قدرت نے مضبوط حافظہ اور باکمال فکر و تدبر سے مالا مال کیا ہے حاضر جوابی بھی اپ کا ایک خاصہ ہے عربی فارسی اورعلم نحو پر اپ کو دسترس حاصل ہے اپ جہاں ایک با عمل عالم دین ہیں وہیں ذکر و اذکار ریاضت و بندگی اور پابندی نماز اپ کی زندگی کاخاص اصول رہا ہے سفر و حضر میں بھی پابندی نماز کا خیال رکھتے تھے ساتھ ہی قدرت نے اپ کے ہاتھ میں ایسی  شفاء بخشی ہےکہ اپ کے پاس دعا کرانے وہ تعویذات لینے والوں کی اکثر بھیڑ ہوا کرتی تھی علاقہ اور دور دراز  سے مخلوق خدا کی ایک بڑی تعداد اپنے مسائل اور اپنی پریشانیاں لے کر صبح سے شام تک لائن لگا کر کھڑی رہتی تھی-  اللہ رب العزت نے اپ کو پانچ  بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا ہے اپ کے فرزند ارجمند محترم المقام جناب حضرت مولانا غلام جیلانی مصباحی صاحب قبلہ بھی کئی صلاحیتوں اور خوبیوں کے مالک ہیں  جو 1998ء میں اپنی فراغت کے ‌فورا بعد جا لنہ مہاراشٹر میں اپنی دینی خدمات کی شروعات کی اور اب تک ان کی یہی پہلی اور شاید اخری جگہ ہے جہاں  خدمت کا 27 واں  سال جاری ہے اسی درمیان انہوں نے اپنی دینی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایس سی ایچ ایس سی بی اے اور ڈی ایڈ اعلی نمبرات سے پاس کیا اور دینی و دنیاوی دونوں علموں کی خوبیوں سے اپنی پہچان بنائی عمر کے اس چھوٹے سے حصے میں آپ نے بڑی بلندیوں کو عبور کیا ہے دولت شہرت عزت عظمت سب کمایا ہے ،اور جالنہ مہاراشٹر کے ایک گورنمنٹ اسکول میں ایچ ایم کی پوسٹ پر خدمت انجام دے رہیں ہیں - اپ نے بھی سن 2011ء   میں اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر حج فرمایا زہے قسمت کہ اپ نے بغداد مقدس کا سفر بھی 2016 ء میں کیا، پھر اپ نے پہلا عمرہ 2017ء  میں اور دوسرا عمرہ 2025ء  میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کیا -،آپ  اعلیحضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیںجس کے ماتحت ایک دارالعلوم جو شہر کے اندر ایک ایکڑ خطہ اراڑی پرقائم ہے ساتھ ہی امام احمد رضا اردو پرائمری اسکول بھی چلاتے ہیں جو مہاراشٹر سرکار سے کرنٹیڈ ہے 

اور شہر کی ایک بڑی گلزار مسجد منگل بازار میں خطیب و امام کی حیثیت سے بھی خدمت انجام دیتے ہیں علاقے میں اپ کا ایک الگ اثر و رسوخ ہے اپ حلال روزی کمانے کے لیے تجارت اور بزنس کو بھی فوقیت دیتے ہیں ریل اسٹیٹ اور پارٹنرشپ کے ذریعے کئی کاروبار میں حصہ داری کرتے ہیں جس سے اچھی خاصی حلال روزی کی برکتیں اللہ کریم عزوجل انہیں عطا کر تاہے -  المختصر  ! حضور رہبر راہ شریعت طبیب ملت سعدی زماں حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ عبدالحمید صاحب قبلہ نوری کو بھی رب کعبہ نے زیارت حرمین شریفین طیبین سے نوازہ ہے آپ پہلی بار سن 2009ء میں اپنی شریک حیات کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے گئے تھے پھر اپ نے پہلا عمرہ 2015ء میں دوسرا عمرہ 2023ء میں اپنی شریک حیات کے ساتھ کیا ،جس میں اپ کی پوتی اور سب سے چھوٹی بیٹی بھی شامل تھی -تیسرا عمرہ اپ نے 2024 ء میں کیا اس سفر میں آپ کے ساتھ اپ کی بہو اور بڑا پوتا بھی شریک سفر تھا -

    حضور طبیب ملت  سعدی زماں حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ عبدالحمید صاحب قبلہ نوری مدظلہ العالی و نورانی کی ذات گرامی جو

 ابھی ہمارے مابین با حیات ہیں اور اس وقت اپنے بیٹے کے پاس  بستر علالت پر ہیں، پروردگار  انہیں صحت عاجلہ کاملہ نافعہ عطا فرمائے -آمین 

 حضرت پر چند جملے لکھنے کا فقط مقصد میرا یہی ہے کہ ان کا فیض مجھے ملے ،ورنہ انکے قدموں کی خاک سے نہ جانے میرے جیسے کتنے قلم کار گوہر نایاب ہوگیے 

    حضرت اور ان کے بیٹے سے بھی راقم الحروف کی اچھے روابط ہیں اور انشاءاللہ رہیگاگابھی،،!     13 اکتوبر 2025ء

 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383