نیپال اردو تائمز، نیپالی مسلمانوں کے لیے کسی نایاب تحفہ سے کم نہیں۔
نیپال اردو ٹائمز، نیپال میں سنیوں کا واحد اخبار ہے جو تسلسل کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ نیپال اردو تائمز صرف اخبار ہی نہیں، بلکہ ملک و ملت کی خدمت یے اس اخبار کے ذریعے ہم سماج و قوم و ملت کے مفاد میں کوئی بھی مسئلہ اتھا سکتے ہیں۔اس لئے قابل باشعور اور اہل ثروت طبقہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ میدان صحافت کو خدمت خلق کی غرض سے اس اخبار کا رفیق و ہم دم بنیں اور اسے اہنا میڈیا پلیٹ فارم بنائیں۔اس کے ذریعے سے ہم دنیا کو یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اسلام کیا یے؟ اسلام کی حقیقت کیا یے؟ اسلام کی حقیقت اسلام، وہ نہیں جو مغربی میڈیا کی چھلنی سے چھن کر دنیا کے سامنے اتی یے۔
اخبار کے ذریعے قوم و ملت اور سماج و عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ سماج و عوام کی ضروریات حکومت تک پہونچا یا جا سکتا ہے
حالات حاضرہ کے حالات و واقعات کی تازہ صورت حال عوام و خواص تک پہونچا سکتے ہیں۔ اس اخبار کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔ عوام میں غور و فکر کی صلاحیت پیدا کی جا سکتی یے۔ اخبار قوم و ملت کی اواز ہوتی یے جو عوام کے احساسات کی نمائندگی کرتی یے عوام کو انکی اچھائی و برائی سے مطلع کرتی یے عوام و خواص میں سیاسی شعور پیدا کرتی یے۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک وقت تھا کہ بڑے بڑے اور نمایا مسلم قائدین صحافت سے منسک ہوتے تھے اور ان کا منسلک ہونا تجارت کے لیے نہیں تھا بلکہ ایک مشن اور قوم و ملت و وطن کی خدمت کے لئے تھا وہ لوگ صحافت کو مشن اور خدمت سمجھتے تھے۔ پس اسی حسن خلوص کے ساتھ موقر مورخ نیپال قبلہ نے ہفت روز نیپال اردو تائمز کا اجرا کیاجو تسلسل کے ساتھ سال بھر ہر ہفتہ نئے اب و تاب کے ساتھ طلوع ہوکر سال مکمل کیا۔ سال مکمل ہونے پر اخبار کے بانی موقر و محترم مورخ نیپال مفتی محمد رضا قادری نقشبندی، مصباحی استاذ الجامعة الاشرفہ مبارک پور اور چیف ایڈیٹر حضرت علامہ مولانا عبد الجبار علیمی و نائب ایڈیٹر مفتی کلام الدین نعمانی مصباحی و دیگر قلم کار کو صمیم قلب سے داد و تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔
محمد مجيب قادری حنفی العربی دار الافتاء البرکاتی علماء فاؤنڈیشن
28/8/2025