ایڈیٹر روحانی سائنس كا روحانی كالم
تمام قارئین نيبال اردو ٹائمز کے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ محترم المقام عالی جناب محمد عارف بابا صاحب قبلہ ایڈیٹر روحانی سائنس ممبئی کی شخصيت محتاج تعارف نهين اپ کو متعدد اصفياء و عاملین سے اجازت وخلافت حاصل ہے ۔اپ۔کی بڑی مہربانی ہے کہ آپ نے نیپال اردو ٹائمز کے لیے ا اپنا قیمتی وقت دیا اپ سے پوچھے گئے سوالات مع جوابات کےحاضر خدمت هين .
سوال نمبر 1محترم جناب عارف صاحب جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اردو ٹائمز نیپال میں روحانی سوال کاجواب دیے رہے ۔
میری گزارش ہے کہ نشہ کی لت سے عوام پریشان ہے آپ اس کے لیے کوئی عمل بتا دیں ۔
حیدر کشن گنج
والسلام
جواب نمبر1آپ مریض کا سب سے پہلے ماحول چینج کریں اس کیلیے ریھیب سینٹر میں داخلہ کروایا جاے ۔یاتواب اس اسم کو روزآنہ 313بار دم کرکے پلادے مریض خود یا ھادی بکثرت پڑھ لیں
سوال نمبر 2عالی جناب عارف صاحب آپ کا رسالہ روحانی ساینس میگزین نیپال میں کیسے دستیاب ہوگا عملیات وریاضت کی اجازت چاہیے ۔
مولانا تبریز نظامی
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ
جواب نمبر 2ماشاءاللہ آپ عالم دین ہیں آپ کو عملیات میں مہارت حاصل جلد ہو سکتی عقیدہ مضبوط رکھیں ۔
سب سے پہلے حصار کی اجازت دیتا ہو ں حصار بھی ایک عمل ہے ۔آپکو حصار بحیج دیا ہوں ۔اور طریقہ ۔اس کی ز کوتہ ادا کرنے کے بعد آگے رہنمائی کی جاے گی روحانی ساینس میگزین ایمزون پر ہے بارڈر علاقے میں آرڈر دے کر منگو ا لیں اس شمارے کے سا تھ حج کے دن خاص طور پر تیار کیا ہوا تعویذ بلا ہدیہ ملے گا صرف 200کوریر چارج پر ۔ سوال۔نمبر 3حضرت میں ایک خاتون ہو ں بچی کے سلسلے میں پریشان ہوں رشتے آتے دیکھ کر چلے جاتے کیا وجہ ہے بجی کا نام آپ بتا دیں ۔
جواب 3محترمہ آپ پیر یا جمعرات کے دن کچھ میٹھا مزار یا غرباء میں تقسیم فرما دیں رات سورہ کوثر 313مرتبہ پڑھیں رشتے کیلے اپنے سونے کی جگہ چینج کریں۔
سوال نمبر 4۔ وادی جن مدینہ کے شیخ الجن کا خاص عمل
استاد محترم قبلہ ڈاکٹر عارف صاحب
ہم گلبرگہ شریف میں آپ کی یادوں کے ساتھ موجود ہیں۔ آپ کو تمام دوست و احباب اور آپ کے جملہ مریدین، آپ کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ حرم شریف میں چلہ کشی میں مصروف ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمارے لیے دعائے خاص ضرور کرتے ہوں گے۔ پھر بھی ہماری آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں بھی خاص دعاؤں میں یادرکھیں۔ مدینہ شریف میں وادی جن پر بہت سے جنات بستے ہیں تو وادی جن کے جناتوں کا عمل آپ نے کسی وقت عرض کیا تھا۔ سرکش جنّات نکالنے کے لیے، وہاں پے شیخ امیر جن کا عمل ، آپ ہم لوگوں کو روحانی سائنس کے ذریعے بھیج دیں تاکہ امت مصطفی استفادہ کر سکے۔ سرکش جناتوں نے بڑی تباہی مچارکھی ہے۔ اللہ جناتوں کو ہدایت دے، اچھے جنات بھی ہیں جو اولیاء کے پاس موجود ہوتے ہیں، وہ ان کے پاس اپنی مرضی سے ان کی خدمت بھی کرتے ہیں سرکش جنات کو نکالنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔
آپ کا شاگرد عبد الوکیل گلبرگہ شريف
مدینہ کے جنات کا تحفه
الجواب 4 اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آپ مسلسل ۱۵ سال سے میری نگرانی میں ریاضت کر رہے ہیں۔ اللہ برکت عطا فرمائے اور آپ کے ہر معاملات کو حل فرمائے۔ ہماری روحانی سائنس میگزین میں تمام تر معاملات آپ ہی حل کرتے ہیں اور تمام تر ریاضتین مکمل دل جمعی کے ساتھ ادا کی ہیں اور الحمد للہ ۱۵ سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا تمام اسراری کلمات کی آپ نے زکوۃ دی، اور بہترین شاگرد ثابت ہوئے۔ آپ کے ساتھ جملہ مریدین و معتقدین کو سلام عرض ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند کرے۔ اور آپ کے رفقائے گلبرگہ پرویز احمد، عبدالحمید، مولانا شہباز محمد عمران، محمد ذاکر محمد ساجد محمد خالد، غلام دستگیر، محمد سہیل محمد اویس، محمد حسین، احمد رضا اور دیگر جو بھی ہیں ان سب کے لیے مدینے سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام گلبرگہ کے رہنے والے عقیدت مندوں ، شاگردوں ،
مریدوں مجبوں کو، تمام پریشانیوں سے دور رکھے، شر شیاطین، شر جنات ، شرد یو پری سے محفوظ و مامون رکھے، تمام بدعات و شرک سے محفوظ و مامون رکھے۔ تمام سفلی جادو سے محفوظ مامون رکھے اور تمام طریقے کے جنات و رجعت کے حملے سے محفوظ و مامون رکھے ۔ مدینہ شریف میں مین نےان تمام لوگوں کے لیے دعا کیا، ان میں سے چند لوگوں نے دن رات مجھے میسیج یا کال کر کے دعائیں کرنے کے لیے کہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو مقبول بارگاہ کر دے اور تمام طرح کے کفر سے ، شرک سے ، بدعت سے بچائے۔ آپ تمام کو سرکار مدینہ صلي الله عليه وسلم ، صحابہ کرام، اولیائے کاملین کے طریقے پہ چلائے ۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کو عملیات میں جو بھی طریقہ ہم بتاتے ہیں آپ اس پہ پابندی سے عمل کرتے ہیں ۔ آپ کی زوجہ بھی آپ کے ساتھ اس روحانی سفر میں شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بھی تمام تر کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ آپ بار بار مدینہ آئیں ، مدینے میں مقیم ہوں اور مدينه میں دفن ہوں، اور آپ کو اپنے استاد کے سلسلے کا، اولیاء کاملین کا، مدینے کا فیض نصیب ہو ۔ یہ عمل وادی جن کے امیر شیخ امیر عبداللہ کا بتایا ہوا ہے ۔ یہ عمل انہوں نے دیا ، پانی اور تیل کی بوتل اپنے سامنے رکھ کر ذیل میں دیے گئے اعمال اسی ترتیب سے کرے، پانی اور تیل پر دم کرے، 11دن تک مریض کو استعمال کروائے، پانی پینے ، اور تیل سے پیٹھ کی مالش کروائے ، ایک دو قطرے کان میں ڈلوائے ، ان شاء اللہ عز وجل 11 دن کے اندر سرکش شیاطین و جنات سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل ہو گا۔ عمل کی ترتیب یہ ہے:
11مرتبہ درود ابراهیمی، سات مرتبہ سورہ فاتحہ سات بار آیت الکری سات بار سوره فیل ، سات بار سوره کوثر سات بار سوره کافرون، سات بار سوره اخلاص، سات بار سوره فلق ، سات بار سوره ناس ، ۱۱ بار درود ابراهیمی پڑھ کر پانی اور تیل پر دم کرے اور ہو سکے تو بیری کے پتے کے پاؤڈر پر بھی دم کرے اور حرمل کے بخور پر بھی دم کرے ان شاء اللہ عز وجل سرکش شیاطین و جنات سے چھٹکارا ملے گا۔ پانی چار چار گھنٹے میں پلایا جائے اور چھینٹا دے، گھر میں بھی چھڑ کے، اور حرمل کا بخور جلائیں،بیر کے پتے کا پاؤڈر بدن پرمل کر سکھائے اور نکال کر جلا دے اور پھر نہالیں۔ ایرانی اُتارہ ایمیزون Amazon سائٹ پر دستیاب ہے۔ وہ منگوا کر اُتاریں ۔ عرق شفاء وروحانی اگر بتی بھی کام کرے گی۔ اس کے ساتھ مدینے کے تمام جناتوں کے نام وعاملین کاملین کے نام پر فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ خواب میں اشارہ ہوتا ہے۔ اگر کچھ بات سمجھ میں نہ آے تو ہمارے شاگرد عبدالوکیل قادری سے اس نمبر پر رابطہ کریں 9035128630