ایڈیٹر روحانی سائنس کا روحانی کالم
ماشاء الله تمام قارءين نيبال اردو ٹائمز کے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ محترم المقام عالی جناب ڈاکٹر محمد عارف صاحب قبلہ ایڈیٹر روحانی سائنس ممبئی جنکی شخصيت محتاج تعارف نہيں آپ کو متعدد اصفياء و عاملین سے اجازت وخلافت حاصل ہے ۔اپ۔کی بڑی مہربانی ہے کہ آپ نے نیپال اردو ٹائمز کے لیے ا اپنا قیمتی وقت دیا اپ سے پوچھے گئے سوالات مع جوابات کےحاضر خدمت هين .
عارف بابا سیلانی نیو ممبئی مہاراشٹرا۔ انڈیا
+918976289786
roohanienterprises2112@gmail.com
سوال نمبر 1 : محترم جناب ڈاکٹر محمد عارف صاحب السلام علیکم میں نے مختلف سائیٹ پر کچھ روحانی چیزوں کے بارے میں تحقیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ یہود ایک خاص قسم کی انگوٹھی ہیکل سلیمانی کے علاوہ تلاش کر رہے ہیں۔ وہ کیوں تلاش کر رہے ہیں قوم یہود خاص قسم کی انگوٹھی کو کیوں ڈھونڈ رہے ہیں۔ یہود ہیکل سلیمانی کے علاوہ ایک انگوٹھی ڈھونڈ رہے ہیں جو سلیمان علیہ السلام سے منسوب ہے، اس کا کیا راز ہے ۔ کتابوں میں کچھ آیا ہے اس بارے میں کچھ روشنی ڈالیں۔
والسلام:عبد الله مدینه منوره
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاته
عبداللہ صاحب
آپ نے پوچھا تھا کہ کیا انگوٹھیوں میں تاثیر ہوتی ہے۔ ان چیزوں پر میں بات نہیں کرتا ہوں چونکہ آپ نے مدینہ شریف میں سوال کیا تھا اور میں مدینہ شریف میں موجود تھا تو آپ کو منع نہیں کر پایا اور وعدہ کیا کہ اس پر ضرور لکھوں گا اس لیے اس مسئلے پر قلم اٹھارہا ہوں۔نهاية العرب فی فنون الادب میں ہے کہ اللہ رب العزت نے جبرئیل امین کوحکم دیا جس سے خاتم الخلافة یعنی خلافت کی انگوٹھی لے کر سلیمان علیہ السلام کو پہنا دو۔ اس انگوٹھی میں ستارے کی چمک اور کستوری سی مہک تھی ۔ اس پر بغیر قلم کے لکھا ہوا تھا یعنی نور کے پانی سے جو عام نگاہوں کو نظر نہیں آتا الا اللہ إلا الله محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس سلیمانی انگوٹی کی ایسی طاقت تھی کہ تمام مخلوقات انسان و حیوان حتی کہ جنات بھی سلیمان علیہ السلام کے تابع ہو گئے
اور جب سلیمان علیہ السلام سے یہ انگوٹھی گم ہوگئی اس وقت آپ کی سلطنت ختم ہوگئی۔ پھر آپ کو وہ انگوٹھی ایک مچھلی کے پیٹ سے ملی تو آپ کی سلطنت لوٹ آی یہودیوں کا صدیوں سے عقیدہ ہے کہ جس کے پاس سلیمانی انگوٹھی ہوگی وہی تمام دنیا کا بادشاہ ہوگا اسی بنا پر وہ انگوٹھی کی تلاش میں ہیں ۔ اور بقول ان کے انگوٹھی کا مالک آئے گا ، انگوٹھی تلاش کرے گا اور دنیا پر حکومت کرے گا یعنی کہ دجال پر ہالی ووڈ نے ایک فلم لارڈ آف رنگ بنائی ہے جس میں انگوٹھی کی طاقت وقوت کو دیکھایا گیا ہے ہالی ووڈ والے اہل کتاب ہیں ان کے پاس اسماني علم ہے مگر انہوں نے اس میں تحریفات کر رکھی ہیں۔ پھر بھی اس پر بے شمار حدیث کی کتابوں میں دلائل موجود ہے حديث مين.ہے۔ قیامت کے قریب ایک جانور ظاہر ہوگا سلیمانی انگوٹھی اس کے پاس ہوگی وہ اس انگوٹھی سے کفار کے چہروں پر نشان لگائے گا مگر سوال ہے پھر یہودی اس انگوٹھی کی تلاش میں کیوں ہے؟
جواب نمبر 1۔ اس کا یہ ہے کہ یہودی اصل میں بھٹکے ہوئے ہیں۔ وہ جس مسیحا کے منتظر ہیں اس کو وہ داؤد علیہ السلام کی اولاد سے کہتے ہیں اور کہتے ہیں اس کے پاس سلیمانی انگوٹھی ہوگی ۔ ایک بار پھر بنی اسرائیل دنیا پر حاکم ہوں گے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسیح دجال ہے اور اس کے پاس انگوٹھی ہوگی ضرور مگر سلیمانی نہیں فرعونی انگوٹھی ہوگی۔ جس کی وجہ سے وہ دنیا کوشعبدے دکھائے گا اور جادو سے دنیا کو ہرائے گا۔اب ایک خاص بات پر توجہ دیں کہ جب دجال آئے گا اس کے پاس فرعونی جادوئی انگوٹھی ہوگی تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سامنے ایسا ہونا لازم ہے جس کے پاس اس سے زیادہ طاقت ہو اور ایسی انگوٹھی ہو جو دنیا پر حكومت كرنے کی طاقت رکھتی۔ہو اور سلیمانی انگوٹھی جیسی طاقت سے تمام دنیا کو جھکا دے۔ حضرت عیسی علیہ السلام دجال کو قتل کریں گے مگر ان کے پاس انگوٹھی نہیں ہوگی ۔ وہ انگوٹھی امام مہدی کے پاس ہوگی ۔ جمع الوسائل فی شرح الشمائل میں اور حدیث کی کتب میں یہ حدیث موجود ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی تھی ، جس پر محمد رسول اللہ لکھا ہوا تھا۔ آپ کے وصال کے بعد وہ انگوٹھی صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
پاس رہی ، ان کے انتقال کے بعد وہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس رہی۔ ان کے وصال کے بعد وہ انگوٹھی عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس چھ سال تک
رہی ۔ پھر وہ انگوٹھی آپ کے ہاتھوں سے بئر اریس میں گر گئی۔ جس کو تین دن لگا تار پانی نکال نکال کر تلاش کیا جاتا رہا مگر وہ نہ ملی۔ بس اس کے بعد سے امت میں فتنے شروع ہو گئے اور عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی۔ اس پر علامہ سیوطی نے خصائص کبری میں اور جمع الوسائل میں لکھا کہ سید عالم صلى الله عليه وسلم کی مبارک انگوٹھی میں ویسے ہی راز ہیں جیسے سلیمانی انگوٹھی میں تھے۔ کیونکہ جب سلیمانی انگوٹھی گم ہوئی تو سلیمان علیہ السلام کی سلطنت گئی تھی اور جب محمدی انگوٹھی گم ہوئی تو قیامت تک قتل و غارت شروع ہوگئی۔ کتاب الفتن کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام مہدی ایک عام شخص ہوں گے۔ مکہ پاک میں امام مہدی سے لوگ بیعت کرنا چاہیں گے وہ بھاگ جائیں گے اور مدینہ پاک آجائیں گے۔ وہاں وہ رات کو سوئیں گے صبح اٹھیں گے تو ان میں اللہ تعالی تمام قائدانہ صلاحیات پیدا فرمادے گا۔ شاید یہی ہوگا کہ سید عالم صلى الله عليه وسلم والي انگوٹھی ان کو مل جائے گی۔ جس کو پہنتے ہیں ان میں قاءدانه. صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔ اس محمدی انگوٹھی کا کمال ہوگا کہ وہ انگوٹھی مسلمانوں کے خلیفہ کو نبوی فیض پہنچائے گی۔
تین انگوٹھیاں ہیں ۔ محمدی انگوٹھی ، سلیمانی انگوٹھی اور فرعونی انگوٹھی ۔ایک بار پھر یہ قیامت کے قریب یہ ظاہر ہوں گی اور پھر فیصلہ کن جنگ ہوگی اور حق کی جیت ہوگی۔ اس سے معلوم ہوا کہ دم کی ہوئی عمل کی انگوٹھی کا اثر و تاثیر ہوتی ہے۔ بالی وڈ شیطانی کہانیوں کے ذریعہ مسلمان نوجوانوں کے خیالات تباہ کرتا ہے اور دنیا کو دجال کی اتباع پر تیار کرتا ہے، لہٰذا فلمی کہانیوں پر بالکل اعتبار نہ کیا جائے۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے کے لیے یہودیوں نے لاکھوں روپیہ خرچ کیا کیونکہ انہوں نے قرآن کو ایک جگہ جمع کر دیا تھا اور مصحف کے متعدد نسخے حکومت کی سرپرستی میں اسلامی مملکت میں بھجوائے ۔ سب کو قرآت کے قاعدے پر بھی جمع کر دیا، یہ سب سے بڑا کارنامہ تھا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا اور اسی وجہ سے روافض ان پر طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں اور یہود ان کے
پیچھے ہوتے ہیں۔ حضرت صدیق اکبر نے فتنہ نبوت کے دعویداروں کو ختم کیا۔ حضرت عثمان غنی نے قرآن کو جمع کیا ۔ حضرت عمر نے اسلام کو پھیلایا۔یہود و روافض گستاخ رسول اور گستاخ صحابہ ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں که مسلمان صحابہ کرام کے معاملے کو حقارت سے دیکھے اور اہل بیت كو اپنا دشمن سمجھے۔ صرف اور صرف جہاد و تبلیغ حضرت علی نے کی ہیں باقی صحابہ معاذ اللہ بزدل تھے، جنگ میں بھاگ جاتے تھے۔ سب نوکر تھے، گھر والے در والے اس طرح کی کہانی سناتے ہیں اور اہل بیت کی محبت کی آڑ میں صحابہ کی عظمت پر حملہ کرتے ہیں۔ صحابہ کرام کو گنہ گار کہتے ہیں، تمام کو کافر و مرتد کہتے ہیں اور شہادت کے واقعات بھی اہل بیت کے ہی لوگوں کو بتاتے ہیں اور دیگر صحابہ کرام جو بے دردی سے شہید ہوئے اس پر کوئی بات نہیں کرتے ۔ اسی طرح صحابہ کرام پر الزام لگاتے ہیں اور تبرا کرتے ہیں ۔
صحابه کرام، امہات المومنین، تابعین، اولیائے کرام اور علمائے کرام پر زبان دراز کرتے ہیں اور علمائے اہل سنت کی کتابوں، تقریروں کے حوالے سے دن رات زہر اگلتے رہتے ہیں اور ان پر لعنتیں بھیجتے رہتے ہیں۔ خیر کفر خود پلٹ جاتی ہے اگر وہ اس کا مستحق نہ
ہوا تو ۔ العیاذ باللہ تعالی
خواتین کے مسائل
سوال 2 : شبنم قادری کرلا کا میسیج آیا ہے کہ وہ اپنے پر یوار میں محبت سے نہیں رہ پارہی ہین میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے رہتے۔ہیں ان کے شوہر نے دوسری۔ شادی کر لی ہے ان کو ایسا لگتا ہےکہ ان کا شوہران کی بات نہیں مانتا ہے نا ان سے محبت ہی کرتا ۔ہے
جواب نمبر 2ان کے لیے ایک عمل ہے لیکن اس کے ساتھ ان کو اپنی عادتیں بدلني هوگی۔ مستی چھوڑنی ہوگی۔ نمازیں و وظائف پڑھنی ہوگی صاف رہنا ہوگا حسد کینہ چھوڑنا ہو گا سب سے پیارکے۔ساتھ رہنا ہوگا صبر کرنی۔ ہے اور شوہر کی عزت کرنی ہے سسرال والوں کی خدمت کرنی ہے ان کے حکم کی تابعداری کرنی ہے چاہیے کچھ بھی ہو جائے شوہر اور سسرال والوں سے محبت میں بات کرنی ہے اپنے آپ کو بدلنا ہے اور جیسا سامنے رہتی۔ ہے پیچھے بھی ویسے رہنا ہے اس کے بچوں کے سامنے اس کی بے عزتی نہیں کرنی بے بچوں کو باپ کے خلاف بھڑ کا نا نہیں ہے اپنے رشتے داروں کے پاس اسکی بے عزتی نہیں کرنی ہے ادب سے رہنا ہے ادب سے اٹھنا بیٹھنا ہے تب ہی عمل اثر کرے گا آپ کو
اپنے سوکن سے بالکل نہیں لڑنا ہے اس کے ساتھ پیار سے پیش آنا ہے اس نے شادی بھی کی تو شریعت کی روشنی میں کی ، اس کے اس عمل سے اسے برامت جانو تو آپ کے سب کام ہوں گے اور آپ یہ عمل کریں۔
شوہر کے دل پر راج کرنے کا عمل
ہر بیوی کی تمنا ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس سے بہت پیار کرے اور اس کی بات مانے اور اس کے ساتھ بہت اچھے سے زندگی گزارے اور وہ اپنے شوہر کے دل پر راج کرے اور اس کے شوہر کے دل پر صرف اس کی حکمرانی ہو اور اس کا شوہر اس کے علاوہ کسی کو نہ چاہے اور کسی نا محرم کی طرف توجہ نہ دے اور دونوں بہت خوشیوں بھری زندگی گزاریں اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے کہ ایک لڑکی آپ کے لیے گھر چھوڑ کر آتی
ہے اس کو زندگی کا سکون اور تحفظ دیں قرآن میں رب کریم نے ہر حل دیا ہے تو اپ۔کو کرنا ہے کہ روزانہ کسی بھی وقت ایک بار سورہ جمعہ اور ایک بار سورہ تحریم پڑھ کر اپنے شوہر کی روح کو ہدیہ کریں اور دعا کرین کہ اللہ میرے شوہر
کے دل میں میرے لیے پیار پیدا کر دے اور جو بھی آپ شوہر کے حوالے سے دعا کرنا چاہیں کہ مجھے خرچہ دے اچھا سے رکھے غرض جو بھی دعا کرنی ہو کر لیں یہ عمل آپ کو کرتے رہنا ہے قرآن شریف پڑھو گے اثر ہوگا نہیں پڑھو گے اثر نہیں ہوگا یہ عمل صرف بیوی اپنے شوہر کے لیے کر سکتی ہے یا شوہر بیوی کے لیے کر سکتا ہے آپ کوئی بھی عمل یا وظیفہ کر رہے ہوتوبھی یہ عمل ساتھ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ قرآن ہے قرآن جتنا پڑھو گے زندگی اتنی نکھرتی ہے۔
آپ یہ عمل خود بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتا سکتے ہیں۔
مزید اگر کسی کو حساب لگوانا ہے یا استخارہ کروانا ہے یا شوہر بات نہ مانتا ہوں یا دوسری لڑکیوں سے دوستی کرتا ہو یا خرچہ نہ۔ دیتا ہو یا طلاق دینا چاہتا ہو یا گھر میں خوشحالی نہیں یا آپس میں پیار محبت نہیں یا رشتہ نہیں ہورہا ہے یا گھر والے راضی نہیں ہو رہے یا کاروبار میں بندش ہے یا اولاد میں بندش ہے یا کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو ادارے سے رابطہ کریں۔؟
اسوال نمبر 3 :
عالمہ نام مخفی ان کا میسیج آیا ہوا ہے کہ وہ عملیات کی اصطلاحات اور عملیات کےقاعدوں پر کچھ باتیں پوچھنا چاہ رہی ہیں ان کے سوالوں کامفصل جواب یہ ہے۔
جواب نمبر 3:وظائف کرنے والوں کے لئے چند ہدایات :ان ہدایات کے بنا پر اگر وظائف نہ کیے جائیں تو رجعت ہونے کا اندیشہ ہے اور رجعت ہو گئی۔
تو پھر چاہے جتنے بھی وظائف کریں بجائے فائدہ کے الٹا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جب تک رجعت کا توڑنا کیا جائے۔
1- کوئی بھی عمل بغیر عامل کی اجازت کے نا کریں
2- وقت مقرر کر کے روزانہ اسی ٹائم پرپڑھیں
3- دوران تلاوت کسی سے بات نہ کرین
4- کوئی بھی عمل ہو تنہائی میں کرنا ہے
5- مردا کتالیس دن اور عورت اکیس دن پڑھا کرے درمیان میں چھوڑنے سے رجعت کا اندیشہ ہے
6- عورتین عمل حیض ختم ہونے کے فوری بعد شروع کریں تا کہ 21 دن پورے ہو سکیں درمیان میں شروع کرنے سے اکیس دن
پورے نہیں ہوں گے اس طرح عمل کی تاثیر بھی کم ہو جائے گی اور رجعت ہونے کا اندیشہ ہے۔
7- کسی بھی عمل میں دوران عمل رکاوٹ ہورہی ہو تو جس عامل نے عمل دیا اس سے ضرور رجوع کر لیں
8 - کوئی بھی عمل گوگل یا یونیوب سے اٹھا کر اپنی مرضی سے نہ کریں ورنہ بہت سی دوائیں تو اسٹور پر بھی موجود ہوتی ہیں پھر ڈاکٹر کے پاس
جانے کا کیا فائدہ۔
9- دوران وظیفہ رکاوٹ ہو یا کوئی مجبوری ہو تو عمل ادھورا نا چھوڑیں بلکہ مکمل کر کے پھر اٹھیں ۔
10 - دوران عمل اگر کسی جلالی عمل سے غصہ آرہا ہو تو پانی پاس رکھ کر عمل کیا کریں کیوں کہ غصہ مثل آگ کے ہے پانی اسے بجھا دیتا ہے۔
11 - وظیفہ پڑھتے پڑھتے جسم اور سر بھاری ہورہا ہوتو وظیفہ کو دو منٹ چھوڑیں ، اسی جگہ موجود پانی پر درود ابراہیمی تین بار دم کر کے پی
لیں اور ہاتھ پانی میں بھگو کے جسم اور سر پر پھیر دیں وزن ہٹ جائے گا اور پھر آگے وظیفہ مکمل کر لیں۔
12 - ایک ہی جگہ پر دو وظائف نہ کریں اگر مجبوری میں کرنے ہیں تو درمیان میں پانچ منٹ کا فاصلہ ضرور رکھیں۔
13 - وظیفہ ختم ہونے بعد عامل کی ہدایت پر صدقہ لازمی ادا کریں یا پھر سوا پاؤ چینی لے کر چیونٹیوں کے لئے درخت کے تنے میں یا چھت پر