فتنۂ ارتداد کی ایک اہم وجہ نمائش والی شادی بھی ہے، غلام ربانی مصباحی
،پریس ریلیز ،
نیپال اردو رٹائمز
سوشل میڈیا کے ذریعے آئے دن یہ روح فرساں خبر موصول ہوتی رہتی ہیں کہ مسلم دوشیزائیں اپنے مذہب مہذب کو چھوڑ کر ارتدا کی راہ پر چل پڑی ہیں اس کے کئی وجوہات ہیں ان میں ایک اہم وجہ نمائش والی شادی بھی ہے ہمارا معاشرہ آئے دن شادی کو نمائش اور نام و نمود کے نام پر مہنگا کرتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے کہ بچیوں کی شادی کے اخراجات کیسے پورے ہوں گے میں مبارکباد دیتا ہوں مولانا مصباحی کو جنہوں نے بغیر مطالبہ جبری جہیز کے شادی کر کے قوم کو اہم پیغام دیا ہے، مذکورہ باتیں ماہر درسیات پیکر علم و فن حضرت علامہ مولانا محمد غلام ربانی مصباحی نوری محلہ سہروا ٹولہ پریہار نے بیر گیانیپال میں منعقدہ حضرت مولانا عبدالقیوم برکاتی خطیب و امام سنی رضا جامع مسجد پریہار کے صاحبزادے حضرت مولانا محمد ارشد رضا مصباحی استاذ دارالعلوم فیض القران مٹیہانی کی شادی کے موقع پر منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس پروگرام کی صدارت مولانا مظفر حسین امجدی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی رجب علی امجدی نےکی، نکاح مولانا برکاتی نے اپنے صاحبزادے کا خود پڑھایا ، دیگر خطاب کرنے والوں میں مفتی رضا اللہ مصباحی ازہری مولانا عیسی رونق مصباحی مولانا غلام رضا مصباحی مولانا تنویر رضا قادری کا نام شامل ہے جبکہ شعراء میں مداح رسول حضرت امیر حمزہ برق نیپالی بلبل باغ مدینہ تسکین رضا شاعر اسلام حضرت ارشد امام و رحمت علی نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا، شرکاء میں حافظ متین اشرف اور اسلامی یتیم خانہ پریہارو فیض القران مٹیہانی کے اساتذہ کے علاوہ قیصر علی مولانا عظمت اللہ قادری افضل اکمل ایوب انصاری محفوظ نیتا جی ماسٹر حیدر علی حاجی محبوب رضا عباس انصاری ا نجینر الطاف رضا مولانا سمیع اللہ مولانا غلام مصطفی قاری ضیاء المصطفیٰ قاری ساجد رضا وغیرہ موجود تھے،
رپورٹ ابو افسر مصباحی، نمائندہ نیپال اردو ٹائمز