Feb 7, 2026 02:17 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حضور خطیب البراہین  محدث بستوی  پوری زندگی فروغ علم دین کے لئے کوشاں رہے

حضور خطیب البراہین محدث بستوی پوری زندگی فروغ علم دین کے لئے کوشاں رہے

26 Oct 2025
1 min read

حضور خطیب البراہین  محدث بستوی  پوری زندگی فروغ علم دین کے لئے کوشاں رہے

دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفیٰ دہلی میں منعقد جلسہ فیضان خطیب البراہین سے علماء کا خطاب، ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں کی شرکت

نیپال اردو ٹائمز

نئی دہلی (اخلاق احمد نظامی)

حضور خطیب البراهین حضرت علامہ الحاج صوفی مفتی محمد نظام الدین قادری محدث بستوی علیہ الرحمہ عالم باعمل تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے بکھرے زلفوں کو سنوار نے میں لگا دی، آپ فروغ علم دین کے لیے کوشاں رہے۔ تقریباً دو دہائیوں تک بلا معاوضہ بخاری شریف کا درس دیا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم اہل سنت فیضان مصطفی بلجیت نگر نئی دہلی کے زیر اہتمام منعقد عرس نظامی بنام ،،جلسہ فیضان خطیب البراہین،، سے معروف عالم دین مولانا سہیل احمد قادری دہلوی نے کیا

 انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہو گیا ہے۔اس لئے میں عرس نظامی میں آئے ہوئے آپ سبھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی اولادوں کو تعلیم یافتہ بنائیں اس لئے کہ بغیر علم کے نہ تو آپ عزت حاصل سکتے ہیں اور نہ ہی اقتدار۔انہوں نے کہا کہ حضور خطیب البراہین کی زندگی کا سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ علم کے نور سے اپنے سینے کو منور کریں۔ اس سے قبل قاری افروز عالم سیتا پوری نے  پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جلسے کے کنوینر و دارلعلوم ہذا کے ناظم اعلیٰ و بانی مولانا محمد مرتضی حسین نظامی آتش بستوی کی صدارت میں عرس نظامی و جلسہ منعقد ہوا۔ پروگرام کی سرپرستی مفکر ملت مولانا عبدا لکریم قادری مہتمم دارالعلوم فیضان رضا بلجیت  نگر  نے کی جبکہ نظامت کی ذمہ داری حافظ صدام حسین عاصم دہلوی  نے انجام دی ۔ دریں اثنا دارالعلوم ہذا کے طلباء نے نعت و تقریر کے پروگرام پیش گئے۔ تاہم مولانا افضل حسین امجدی اتم نگر و مولانا و مولانا ابصار رضا قادری رگھویر نگر نے اپنے خطاب کہا کہ حضور خطیب البراہین اپنے معاصرین میں اپنی مثال آپ تھے۔ آپ نے اپنے کمائی کا بیشتر حصہ مدارس و مساجد کی تعمیر اور غریبوں کی خبر گیری میں خرچ کیا۔ آپ نے حضور حافظ ملت سے نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ سادگی کے ساتھ قوم وملت کا بے لوث خادم ہونا سیکھا۔ اپنے آپ کو علم کی روشنی میں اس قدر نکھارا کہ خود آپ کے استاذ آپ پر ناز کرتے تھے۔ حافظ ملت آپ کو کتابوں کی چلتی پھرتی لائبریری کہتے تھے۔ مولانا عبد الکریم قادری نے کہا کہ حضور خطیب البراہین مسلک اعلی حضرت کے سچے ترجمان تھے ۔ اپنے صدارتی  خطاب میں مولانا مرتضی حسین نظامی آتش بستوی  نے کہا کہ حضور خطیب البرا بین شریعت و طریقت کے حسین سنگم تھے۔ اگر ایک طرف شریعت کے میدان میں ہزاروں کی تعداد میں علماء ومشائخ اور مبلغین آپ کے شاگرد کی شکل میں موجود ہیں تو طریقت کے میدان لاکھوں کی تعداد میں مریدین آپ کے خلوص کا خطبہ پڑھ رہے ہیں۔مولانا اقلیم رضا قادری  نے کہا کہ حضور خطیب البرا ہین اللہ کے ولی تھے، ان کی نگاہ کے اثر نے نہ جانے کتنے لوگوں کے دل کی دنیا بدل دی۔

قاری افتخار احمد نظامی  نے کہا کہ حضور خطیب البر اہین علم وعمل کے بے تاج بادشاہ تھے۔  اس کے علاوہدرجنوں علماء  نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل صبح معمولات اہلسنت والجماعت کے مطابق بعد نماز فجر قرآن خوانی و  اور فاتحہ خوانی کا  پروگرام ہوا۔ شاعر اسلام نور احمد نور امرڈوبھا سمیت دیگر شعراء نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے۔ اس حسین موقع پر حافظ محمد موصوف نظامی ،قاری ریاست علی رضوی نانگلوئی،مولانا اقلیم رضا نظامی منگول پوری ،قاری اسرار احمد قادری شکورپور،مولانا بدرالدین نظامی وجے وہار ،مولانا قاری فیروز احمد مصباحی نانگلوئی،مولانا شفیق احمد قادری پریم نگر،قاری اظہار احمد برکاتی پریم نگر،مولانا نور الحسن قادری شکور پور،مولانا تصور علی نظامی گوپال وہار،مولانا شمس الحق قادری منگول پوری،مولانا ریاض احمد مصباحی اتم نگر،قاری حسنین رضا قادری ذخیرہ،قاری رئیس احمد قادری راماروڈ،قاری دستگیر احمد قادری منڈی،مولانا غلام دستگیر مصباحی پریم نگر،مولانا افضل حسین امجدی اتم نگر،قاری افروز عالم قادری ،قاری محمود رضا اسماعیلی،قاری عبدالرؤف،مولانا اعجاز احمد انصر نظامی گوپال وہار،مولانا حنیف القادری فرید پوری،مولانا کلیم جائسی سلطان پوری،مولانا وسیم رضا کرمپورہ،قاری محمد شہزاد گلشن چوک،مولانا محمد آصف رضا شادی پور،مولانا محمد نفیس قادری،مولانا اور مختار احمد نظامی گلشن چوک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علماء ، حفاظ ، شعراء اور عقیدتمند موجودر ہے۔ اخیر میں صلوٰۃ و سلام اور مولانا عبد الکریم قادری کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383