Oct 23, 2025 07:53 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
فتنہ ارتداد اور اسکے اسباب

فتنہ ارتداد اور اسکے اسباب

25 Sep 2025
1 min read

فتنہ ارتداد اور اسکے اسباب

*عبد الحکیم علیمی خلیل آبادی*

(مقیم حال رائے پور چھتیس گڑھ)

اسلام قبول کرنااورر ایمان لے آنا انسان کے لئے سب سے بڑا شرف ہے ،یہ ایسا عمل ہے جس پر انسانی زندگی کی کامیابی کا مدار ہے ،یہ ایسی دولت ہے جس کے مقابلہ میں پوری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ہیچ درہیچ ہے ،ایمان ایسا رشتہ ہے جو مخلوق کو خالق سے ملاتا ہے ،عبد کو معبود سے جوڑتا ہے اور غلام کو آقا کا فرماں بردار بناتا ہے ،برخلاف کفر وشرک ایسا گھناؤ نا عمل ہے کہ جس کے اختیار کرنے کے بعد انسان انسانیت سے گرجاتا ہے ،یہ ایسا قبیح عمل ہے جو انسان کو پستی میں ڈھکیل دیتا ہے ،ایسی محرومی ہے جو انسان کو دینی واخلاقی اعتبار سے مفلس بناکر چھوڑ دیتی ہے اور ایسی غلامی ہے جس کے بعد وہ دربدر بھٹکتا رہتا ہے اور دردرکی غلامی اس کا مقدر بن جاتی ہے

اسی پر بس نہیں لوجہاد کے نام پر مسلم لڑکیوں کو دام الفت میں پھنسا کر ،شادی کے نام ان کا مذہب تبدیل کرتے ہوئے انہیں غیر مذہب میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حالیہ دنوں میں پرنٹ ،الکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ملک کے مختلف مقامات سے لو جہاد کے نام پر مسلم لڑکیوں کو مرتد کرنے کی مصدقہ خبریں موصول ہوتی جارہی ہیں ،جن میں بتایا جارہا ہے کہ غیر مسلم لڑکوں کو باضابطہ تربیت دی گئی ہے کہ وہ کس طرح سے مسلم لڑکیوں کو اپنی محبت میں پھنساکر ان سے ان کا مذہب چھین لے جس کے نتیجہ میں بھولی بھالی ،دینی تعلیم سے ناواقف ،فکر آخرت سے غافل اور آزاد قسم کی مسلم لڑکیاں غیر مسلم نوجوانوں کے دام الفت میں گرفتار ہوکر مرتد ہوتی جارہی ہیں اور پھر مذہب اسلام سے خارج ہوکر ، ماں باپ کو شرمسار کرتے ہوئے غیر مسلموں کے ساتھ شادیاں رچا رہی ہیں ، مسلم لڑکیوں کے ارتداد کی خبریں مسلمانوں پر بجلی بن کر گر رہی ہیں اور ہر غیرت مند مسلمان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ مرتد ہونے کی خبریں معمولی نہیں بلکہ غیر معمولی اور ہوش اڑادینے والی ہیں ،امت مسلمہ کے

لئے شرمندگی اور رسوائی کی بات ہے کہ اسلام دنیا کا سب سے سچا مذہب ہونے ،اس کی تعلیمات سراپا حق وصداقت پر مبنی ہونے اور انسانیت کے لئے اعلی ا سباق اس کے پاس ہونے اور انسانیت کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے باوجود بعض لوگ مرتد ہوکر اس کے محفوظ قلعہ سے غیر محفوظ گھر میں داخل ہورہے ہیں۔

قارئین کرام ۔۔۔۔

 *اب ہم قرآن حدیث کے حوالے سے اس مسئلہ کو سمجھتے ہی ۔* 

مسلم خاتون یا بچی دامن اسلام کو چھوڑ کر غیروں کے چنگل میں گئی تو گویا اس نے اپنے آپ سے نا انصافی کی اپنے مقام و مرتبہ کا پاس ولحاظ نہ رکھا اور وہ اپنے خوبصورت دین متین سے پھر کر مرتد ہوگئی جس کا نہ صرف بہت بڑا گناہ بلکہ قرآن و حدیث میں اسکی بہت وعید اور سزا بھی ہے 

*ارتداد کا حکم قرآن و حدیث کی روشنی میں*

وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُۚ-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ(سورہ آل عمران آیت 85)

*ترجمہ: کنزالایمان*اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اوردین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں (نقصان اٹھانے والوں میں) سے ہے

*مختصر تفسیر**وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا*

اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اوردین چاہے گا ۔{ اللہ تعالیٰ نے واضح طور قرآن پاک میں کئی جگہ فرمادیا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک پسندیدہ دین صرف اسلام ہے اور اسلام کے علاوہ کوئی دین اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اِ س زمانے میں معتبر نہیں۔ اسلام کے علاوہ کوئی کسی دین کی اخلاقی باتوں پر جتنا چاہے عمل کرلے جب تک مکمل طور پر بطورِ عقیدہ اسلام کو اختیار نہیں کرے گا اس کا کوئی عمل بارگاہِ الٰہی میں مقبول نہیں اور اب اسلام سے مراد وہ دین ہے جسے حضرت محمد مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ لے کر آئے

حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

*مَنْ غَیَّرَ دِیْنَہ فَاضْرِبُوْا عُنُقَہُ*

ترجمہ جس نے اپنا دین (اسلام) بدل دیا تو اسکی گردن کو اڑا دو (موطا امام مالک)

آج ہماری لڑکیاں مرتد ہو رہی ہیں غیروں کے ساتھ بھاگ رہی ہیں جس لڑکی ذات پر میرے آقائے رحمت نے احسان کیا جس کے لیے رحمت خاص بن کر آئے

آج وہ کبھی غیروں کے ساتھ بازاروں میں پھرتی نظر آرہی ہے مال میں غیروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی نظر آرہی ہے ہوٹلوں میں غیروں کے ساتھ پارٹی چل رہی ہے سنیما ہال میں غیروں کے ساتھ عشق و معشوق کے قصے چلائے جا رہے ہیں

اللہ اکبر

کل تک جو گھر کی زینت تھی آج وہ بازار کی زینت بنی ہوئی ہے کل تک جو باپ کی غیرت تھی آج وہ اسی باپ کی عزت تار تار کر رہی ہے کل تک جو ماں کا سرمایہ تھی آج وہ اسی ماں کی محبت پیروں تلے باغیچوں اور گارڈنوں میں روند رہی ہے کل تک جو بھائی کا وقار تھی آج وہی غیر قوم کے لڑکوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہی ہے

آؤ جائزہ لیں آج ملک ہندوستان کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سے اس فتنہ کی آگ نہ جلی ہو آج کثرت سے اس جال میں ہماری لڑکیاں پھنس رہی ہیں اور اس جال میں پھنس کر اپنی جان اور ایمان کو تباہ و برباد کر رہی ہیں

آخر اسکا بھی تو کوئی سبب ہوگا کوئی وجہ ہوگی

آخر اسکی بھی تو کوئی شروعات ہوگی اسکی بھی تو کوئی نہ تو کوئی ابتدا ہوگی آخر اس بلا کی ابتدا کہاں سے ہے اور اس فتنہ کی ابتدا کہاں سے ہے اس کی شروعات ہمارے گھروں سے ہے

ہم نے علم دین سے زیادہ اسکول کو ترجیح دیا

ہم نے قرآن سے زیادہ کالج کو ترجیح دیا

ہم نے حدیث رسول سے زیادہ دنیا کو ترجیح دیا

ہم نے شریعت سے زیادہ دنیاوی تعلیم کو ترجیح دیا

جس کو سنو وہ کہتا پھر رہا ہے میری بیٹی M, A کر رہی ہے میری بیٹی ڈاکٹر بن رہی ہے

میری بیٹی انجینئر بن رہی ہے

میری بیٹی ٹیچر بن رہی ہے

کبھی ہم نے کہا جو بننا ہے بنو لیکن سب سے پہلے کنیز فاطمہ بنو سب سے پہلے سچی مومنہ بنو آقا سے سچی محبت کرنے والی بنو

لیکن ہمیں تو دنیا چاہیے آج اسی نیو مارڈن ایجوکیشن کا نتیجہ ہے کہ پہلے نقاب اترا پھر سر سے دوپٹہ اتر رہا ہے اور دھیرے دھیرے غیروں کے ساتھ رشتہ بھی جڑ رہا ہے 

کیا ہی خوب کہا ہے شاعر نے

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ 

اولاد بھی املاک بھی جاگیر بھی فتنہ 

نہ حق کے لیے اٹھے تو ششمیر بھی فتنہ 

ششمیر کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ 

 دوسری سب سے بڑی وجہ.

دوسری ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آج ہم نے شادی بیاہ کو دشوار بنا دیا ہے بے جا رسوم و رواج کو بڑھاوا دیا آج شادی بیاہ میں بے جا خرچوں اور جہیز کے سبب غریب لڑکی جس کا باپ دو وقت کی روٹی بڑی مشکل اور پریشانی سے کماتا اور گزارا کرتا ہے آج اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ غریبوں سے رابطہ کرتے ہیں انہیں بہلاتے اور پھسلاتے ہیں پیسوں کا لالچ دیتے ہیں اور کہتے ہیں بغیر جہیز کی شادی ہو جائے گی 

خدا را!!!!!

اپنے آس پاس دیکھیں کوئی لاچار مجبور اور پریشان ہو تو اس کی مدد کریں مال کی ضرورت ہو تو مال سے خود مدد کریں اور دوسروں سے مدد کروائیں نکاح کو آسان کرو اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں 

یہاں ہر کوئی ہمارے ایمان چرانے کی طاق میں لگا ہے بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلو اگر نکلو شریعت کا پورا پورا پاس و لحاظ رکھو 

اخیر میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک قوم و ملت کی بیٹیوں کی حفاظت و صیانت فرمائے نیز امت مسلمہ میں غیرت حمیت کو بیدار فرمائے ہم تمام لوگوں کو بالخصوص ہماری ماں بہنوں کو فتنہ ارتداد سے بچائے اور شریعت پر خوب عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383