تين وزراء عبوری حکومت میں شامل ، صدر نے دلایا حلف
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو
عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی کی حکومت میں مقرر کردہ تین نئے وزراء نے پیر کو حلف لیا۔ انہیں صدر کی شیتل رہائش گاہ پر ایک خصوصی تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا ۔ عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے اتوار کی شام تینوں وزراء کا تقرر کیا تھا۔ صدر رام چندر پوڈیل نے آج کلمان گھیسنگ کو توانائی آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر اوم پرکاش آریال کو وزیر داخلہ اور قانون اور رامیشور کھنال کو وزیر خزانہ کے طور پر حلف دلایا۔توانائی کے ساتھ ساتھ گھیسنگ کو فزیکل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزارت کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ اپنی وزارتی تقرری سے پہلے، گھیسنگ نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔گھیسنگ، جو اپنی انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے نیپال کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے عام لوگوں میں مقبول تھے، کو چند ماہ قبل کے پی اولی حکومت نے این ای اے سے ہٹا دیا تھا۔اوم پرکاش آریال انہیں وزارت داخلہ کے ساتھ وزارت قانون کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آریال اس سے قبل کاٹھماانڈو کے میئر بلندر شاہ کے قانونی مشیر تھے، جبکہ کھنال سابق فنانس سیکرٹری ہیں۔