دارین اکیڈمی کے بارہ سالہ طالب علم نے گیارہ ماہ میں حفظ قرآن مکمل کر کے نام روشن کیا
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
دارین اکیڈمی جمشید پور کے ایک ہونہار طالب علم محمد ریحان رضا بن شفاء الانصاری ساکن مدھو پور جھارکھنڈ نے صرف گیارہ مہینے پانچ دن کی قلیل مدت میں پورا قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی محمد ریحان رضا اکیڈمی میں اسکولنگ کے اعتبار سے چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔ اس موقع پر دارین اکیڈمی جمشید پور میں ایک باوقار محفل دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر آہن کے چنندہ نمایاں علم دوست ، دینی ، مذہبی، علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر سرائے کیلا کھر ساواں کے صدر اسپتال کے سول سرجن عالی جناب ڈاکٹر سید محمد شہنواز شریک محفل تھے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ورکرس کالج کے پروفیسر جاوید انصاری ، ٹاٹا اسٹیل والی بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالی جناب ڈاکٹر محمد حسن امام ، ہند آئی ٹی آئی کے ڈاکٹر محمد طاہر موجود تھے میں اسہرا عالی جناب ماسٹر الحاج محمد اتالیق صاحب صدر دارین اکیڈمی کے سر رہا۔ نظامت کا فریضہ ادارہ کے صدر مدرس اور ضلع سراے کیلا کھر ساواں کے ادارہ شرعیہ کے مفتی محمد بدر عالم نظامی نے انجام دیا محفل کا آغاز قاری محمد فرید انصاری استاذ دارین اکیڈمی کی تلاوت سے ہوا۔ نعتیہ کلام ادارہ کے کئی طلبا نے پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ ادارہ کے بانی پیر طریقت رہبر شریعت ، معمارملت حضرت علامہ الحاج مفتی عبدالمالک مصباحی نے اپنے گراں قدر خطاب میں کہا کہ یہ قرآن کریم کا معجزہ اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا فضل خاص ہے کہ وہ اس انداز سے چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں قرآن کو محفوظ فرما کر قیامت تک قرآن کی حفاظت و صیانت کا انتظام فرما رہا ہے ۔ آج جب کہ لوگ قرآن سے دوری اور دینی تعلیم سے بے اعتنائی برت رہے ہیں جناب شفاء الانصاری کا اپنے لخت جگر کو دارین اکیڈمی میں داخلہ کروانا بڑی نیک بختی کی بات ہے۔ حضور معمارملت نے حافظ ریحان رضا کے والدین اور اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے استاذ حافظ و قاری مزمل صاحب استاذ دارین اکیڈمی کی محنت و کاوش کو بھی سراہا اور کہا کہ کسی بھی طالب علم کوترقی کے بام عروج پر پہچانے میں اس کے استاذ کی بھی محنت شاقہ اور ایثار وقربانی کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دارین اکیڈمی ملک کی وہ
منفردا قامتی درس گاہ ہے جس میں سو فیصد دینی اور عصری دونوں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال ادارہ میں چار ایسے طالب علم ہیں جو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ میٹرک کا بھی امتحان دیں گے۔محفل دعا میں حضرت مولانا مفتی عرفان عثمانی فردوسی مصباحی ، حضرت قاری مشتاق عارف نقشبندی، جناب حاجی محمد حسین صاحب جناب محمد ظفر صاحب، جناب محمد ؟ جناب محمد صدیق صاحب، جناب محمد بلال صاحب ، جناب محمد حنیف رضا برکاتی صاحب، جناب محمد ذکی صاحب، جناب محمد عرفان انصاری صاحب، جناب سیف الاسلام صاحب، جناب محمد یعقوب صاحب و غیره معززین شہر موجود تھے۔اس پروگر وام کو کامیاب بنانے بالخصوص جناب محمد انور موذن ، مولانا محمد عاشق حسین ، مولانامحمد شمیم رضا مصباحی ، قاری مزمل ، حافظ محمد ظفیر عالم ، حافظ محمد کلیم الدین انصاری، حافظ مصدق، محمد ضیاء الحق ، ماسٹر سو پر سورین ، ماسٹر ہیمنت کمار، اسا تذ و دارین اکیڈمی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صلوٰۃ و سلام پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔