Oct 23, 2025 07:40 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جرمنی میں گرفتار ہونے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے: حماس

جرمنی میں گرفتار ہونے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے: حماس

02 Oct 2025
1 min read

جرمنی میں گرفتار ہونے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے: حماس

فلسطین: 

( ایجنسیاں)

 حماس نے جرمن حکومت کی جانب سے اپنے ارکان کی گرفتاری کے اعلان کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔ ایک بیان میں حماس نے کہا کہ جرمنی میں آج گرفتار کیے گئے کسی بھی فرد سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حماس نے کہا یہ الزامات کہ گرفتار کیے گئے افراد پر حماس سے تعلقات کا شبہ ہے بے بنیاد ہیں ۔ ان الزامات کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا اور فلسطینی عوام کے لیے جرمن عوام کی ہمدردی اور اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے خلاف ان کی جائز جدوجہد کو نقصان پہنچانا ہے۔ حماس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کی پالیسی اسرائیل کے خلاف اپنی جدوجہد کو صرف فلسطین تک محدود رکھنا رہی ہے اور رہے گی۔ یہ بات جرمن حکام کی جانب سے حماس سے تعلق کے شبہ میں 

برلن میں تین غیر ملکیوں کی گرفتاری کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

ہتھیار اور چھاپے’’ العربیہ ‘‘ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جرمن پولیس کو جرمنی میں حماس کے مشتبہ ارکان کے قبضے سے ہتھیار ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سکیورٹی فورسز اس تحریک کے تین مشتبہ ارکان کی گرفتاری کے بعد جرمنی کے کئیشہروں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بدھ کے روز وضاحت کی ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد پر تشدد کی سنگین کارروائیوں کی تیاری کا شبہ ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں افراد پر شبہ ہے کہ وہ جرمنی میں اسرائیلی یا یہودی اداروں کو نشانہ بنانے والے قتل عام کے لیے حماس کو آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود فراہم 

کرتے تھے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے یہ بھی اطلاع دی کہ گرفتاری کے دوران ایک ’’ اے کے 47 ‘‘ اسالٹ رائفل، کئی پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود ملا ہے۔اسرائیل کے بارے میں موقفیاد رہے یہ گرفتاری جرمنی کی وفاقی حکومت کے انسدادِ امتیازی دفتر کی طرف سے حمایت یافتہ ایک مطالعہ کے بعد ہوئی ہے جس میں منگل کو یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ ملک میں یہودی 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے نتائج بھگت رہے ہیں اور یہ کہ وہ جرمنی میں اکثر لاوارث یا مسترد شدہ محسوس کر رہے ہیں۔غزہ کی پٹی میں خونریز جنگ کی وجہ سے جرمنی نے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات اور فروخت جزوی طور پر معطل کر دی ہے۔ اس نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں مستقبل کے کسی بھی حل سے باہر رہے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383