Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
میں کہاں رکتا عرش وفرش کی آواز سے ,

میں کہاں رکتا عرش وفرش کی آواز سے ,

28 Aug 2025
1 min read

میں کہاں رکتا عرش وفرش کی آواز سے ,

       مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

از:  ثناء وقار

صحافت ! کیا ہے : صحافت ایک مقدس فریضہ ہے جو سچ کی تلاش میں رہتا ہے اور قومی سطح پر یکجہتی اور استحکام پیدا کرتا ہے صحافت ملکی انتظام انصاف و امن کے قیام کی مددگار ہے صحافت بین الاقوامی سطح پر قوموں کے درمیان اگاہی اور رابطے کا ذریعہ ہے قوموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں رکھنے کا کام بخوبی نیپال سے شائع ہونے والا نیپال اردو ٹائمز انجام دے رہا ہے نیپال کے محبان اردو کی محنت مشقت جدوجہد کی وجہ سے ایک سال کی تکمیل پر سمیم قلب سے پر خلوص  مبارک باد ذی وقار محترم ایڈیٹر جناب حضرت مولانا عبدالجبار علیمی نظامی صاحب اور پوری ٹیم  کا قابل ستائش کارنامہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ اس اخبار نے مثبت پہلو اور مثبت رجحانات کو اتنی کم ترجیح دی نیپال جیسے ملک سے اردو زبان کو فروغ دینا یہ اپنے آپ میں قابل تحسین کاوشہے اس معیاری اقدام کی جتنی سرہانہ کی جائے ہے   اردو اخبارات مسلمانوں کی تہذیب کی بقا میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اور اردو اخبارات کے ذریعے سے ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے یہ صرف نیپال ٹائمز کے مدیر عبدالجبار علیمی صاحب کا نہیں بلکہ پورے اردو داں طبقے کے لیے مسرت کا باعث ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی اس عظیم خدمت کو قبول فرمائے اپ تمام کو دنیا جہاں میں عروج عطا فرما اور اردو زبان و ادب کے اس مشن کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور یہ جریدہ آنے والے سالوں میں بھی اردو ادب ، صحافت اور خدمت خلق کے جذبے کو اسی طرح کرتا رہے آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں 

فلک پر جب چمکتا ہے ہمارے عزم کا سورج , اندھیرے خود بہ خود تاریکیوں میں ڈوب جاتے ہیں

از   ثناء وقار

: یوتھ رائٹر (مہاراشٹر  ہندوستان )

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383