تنظیم ابناے علیمیہ جمداشاہی بستی مختصر تعارف
پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز
جمدا شاہی بستی انڈیا
فارغین علیمیہ کی پرجوش تحریک اور مبلغ اسلام علامہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ کے دعوتی مشن پر کاربند اس تنظیم کی تاسیس ٢٠٠٩ ءمیں ہوئی ،اس کے بنیادی اغراض ومقاصد میں علیمیہ وفارغین علیمیہ کی فلاح و بہبود،زیر تعلیم طلبہ کی کفالت اور دارالعلوم علیمیہ کی تعمیر وترقی ہے،اس کی نشاۃ ثانیہ ٢٠٢١ء میں لاک ڈاؤن کے ایام میں ہوئی،علیمی برادران نے اساتذہ کرام کی تحریک پر لاکھوں روپیے کا چندہ کرکے مادر علمی کو مضبوط کیا.
مئی ٢٠٢٥ ء میں اس کی نشاۃ ثالثہ ہوئی ،جوگیشوری ممبئی میں صوبہ مہاراشٹر کے علیمی برادران کے زیر اہتمام نہایت کامیاب میٹنگ منعقد ہوئی، اس کے بعد ٢جون ٢٠٢٥ ءکو اس تنظیم کا رجسٹریشن ہوا،اور حساب کتاب کی شفافیت کے لیے باضابطہ تنظیم کا اکاونٹ کھولا گیا.
دارالعلوم علیمیہ میں ہیڈ آفس کا قیام، ممبرشپ کا آغاز،علیمیہ کی سرگرمیوں سے متعلق وسیع ویب سائٹ کی تیاری، علیمی کلینڈر کی طباعت، جامع ازہر سے معادلے کی تجدید، علیمیہ کے نادار طلبہ کی کفالت وعلاج معالجہ ،ضرورت مند بےروزگار علیمی فارغین کی مالی معاونت، ممبئی واطراف میں درجن سے زائد کامیاب نشستوں کا انعقاد،دو ہزار سے زائد علیمی برادران کو تنظیم سے جوڑنا،تین سو سے زائد فارغین علیمیہ سے ممبر شپ فیس لے کر باضابطہ ٹرسٹ کا ممبر بنانا وغیرہ اس تنظیم کی اب تک کی حصول یابیاں ہیں،رب کریم اخلاص کی بنیاد پر قائم اس تنظیم کو قائم ودائم رکھے.