امیر قطر کااسرائیلی حملے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کیلئے ثالثی جاری رکھنے کا اعلان
نیویارک : (ایجنسیاں)خلیجی ملک قطر جسے اسی ماہ کے دوران اسرائیلی ریاست نے اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر یہ پورے علاقے کو باور کرادیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی رسائی ہر جگہ بشمول خلیجی ممالک میں بھی ممکن ہے کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اپنے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ حملوں کے باوجود ان کا ملک غزہ میں جاری جنگ رکوانے کے لیے اپنی ثالثی کی کوشش کو جاری رکھے گا۔امیر قطر نے دوحہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی مگر اس کے ساتھ ہی ثالثی سے پیچھے نہ ہٹنے کا بھی واضح اور دوٹوک اعلان کیا ہے۔اسرائیلی ریاست نے قطر پر یہ حملے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ میں کیے تھے۔