سعودی عرب کی دنیا کے تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل
نیویارک
(ایجنسیاں)۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عالمی فیصلوں کے پس منظر میں سعودی عرب نے فرانس، بلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، اینڈورا اور سان مارینو کی جانب سے فلسطینی ریاست کے باضابطہ اعتراف کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ اعلان ریاض اور پیرس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانا تھا۔سعودی عرب نے ایک بار پھر تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کریں، فلسطینیاتھارٹی کے لیے عملی اقدامات کریں اور دو ریاستی حل کو مستحکم بنائیں تاکہ فلسطینی عوام کی طویل جدوجہد اور مشکلات کا خاتمہ ہو، ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور خطے کے تمام ممالک پائیدار امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔اپنی امیدوں کو پورا کر سکیں۔گزشتہ روز سعودی عرب اور فرانس نے کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ نیویارک اعلامیے پر جلد اور ناقابل واپسی عملی اقدامات کے ذریعے عمل درآمد کریں۔ اعلامیے میں ان ممالک کی جانب سے کیے
گئے وعدوں اور عملی اقدامات کا بھی خیرمقدم کیا گیا جو اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے خود سے اختیار کیے۔سعودی عرب اور فرانس نے بطور میزبان ممالک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اس عالمی اجتماع کو مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے فیصلہ کن تاریخی لمحہ قرار دیا۔اسی
تناظر میں ریاض اور پیرس نے اپنے مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ زبانی بیانات کے بجائے عملی اقدامات کی جانب بڑھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ان 17 ورکنگ گروپ کے سربراہان کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے دو ریاستی حل کے فوری نفاذ کے لیے عملی لائحہ عمل مرتب کیا