علما فاؤنڈیشن کپلوستو یشودھرا گاؤں پالیکا یونٹ کی اہم مشاورت میٹنگ
لمبنی پردیش
پریس ریلیز
مورخه 4اگست بروز سوموار بمقام مدرسہ اہلسنت سلطانوا پور علماء کونسل يشودھرا گاون پالیکا یونٹ کی مشاورتی میٹنگ حضرت مولانا صدام حسين صاحب قبله منصوری ضلع صدر علماء فاؤنڈیشن كپلوستو کی صدارت میں منعقد ہوئی، اس مجلس کی سرپرستی بذات خود علما کونسل نیپال کے مرکزی خازن ادیب شہیر حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی حفظہ اللہ نے فرمائی ۔ پروگرام کا آغاز مولانا علي حسن نظامي صاحب قبله نايب صدر علماء كونسل کپلوستو كي تلاوت سے ہوئی، بعدہ بلبل باغ مدينہ مولانا سلمان رضا صاحب نیپالی نے نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا،اس کے بعد حضرت مولانا علي حسن نظامي صاحب قبله نائب صدر علماء فاونڈیشن نیپال نے مختصرا علماء فاؤنڈیشن نیپال کا تعارف کرایا اور علماء کو اتفاق واتحاد کے ساتھ اجتماعی طور پر فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے کی ترغیب دلائی ، آخیر میں مفکر اسلام ادیب شہیر حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی بركاتی صاحب قبله مركزی خازن علماء كونسل نيبال جو اپنی حد درج علالت کے باوجود علماء فاؤنڈیشن کپلوستو کے ہر پروگرام میں سرپرستی فرماتے رہے ہیں ۔ حضرت مصباحی صاحب قبلہ نے علماء فاؤنڈیشن نيپال کے اغراض ومقاصد پر ایک شاندار خطاب کیا ،مرکزی خازن نے علماء کو اتحاد واتفاق کے ساتھ رہ کر کام کرنے پر زور دیا۔ اس کے بعد حاضرين کی موجودگی میں باتفاق راے مندرجہ ذيل حضرات كو يشودھرا گاون پالیکا یونٹ کے عہدے کی ذمہ داری سپرد کی گئی جسے جملہ عہدے داران نے بخوشی قبول کیا۔
صدر : حضرت مولانا عبد المنان صاحب قبله
نائب صدر : حضرت مولانا سلمان رضا صاحب قبله نيبالي
سکریٹری : ماسٹر عبد الرحیم صاحب رنگ پور
سکریٹری : حضرت مولانا وارث علی صاحب قبلہ
میڈیا انچارج حضرت مولانا زبير احمد بركاتی صاحب قبلہ
ممبران
حضرت مولانا مظہر علی صاحب قبلہ،حضرت مولانا غلام جبريل خان صاحب قبلہ،حضرت مولانا اكرم خان صاحب قبلہ،حضرت مولانا مجيب الرحمن صاحب قبلہ،حضرت مولانا عبدالرحيم مسلمان صاحب قبلہ،حضرت مولانا صفی الله صاحب قبلہ۔ بعدہ صلوة و سلام اور حضرت مولانا علی حسن نظامی صاحب قبلہ نایب صدر علماء فاؤنڈیشن کپلوستو کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا
اس پروگرام میں علاقائی علمائے کرام شریک رہے ۔ حضرت مولانا عبدالمنان صاحب قبلہ ماسٹر عبدالرحیم صاحب قبلہ،مولانا وارث علی صاحب قبلہ،مولانا مظہر علی صاحب قبلہ،مولانا غلام جبرئیل خان صاحب قبلہ، مولانا اکرم صاحب قبلہ،مولانا مجیب الرحمن امجدی،حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب قبلہ،حضرت مولانا صفی اللہ صاحب قبلہ، وغیرہ رپورٹ :زبیر احمد بركاتی میڈیا انچارج یشودھرا گاؤں پالیکا یونٹ ۔کپلوستو نیپال۔