علماء فاؤنڈیشن (کونسل) ضلع نول پراسی نیپال کی ایک اور اہم مشاورتی نشست !
لمبنی پردیش نیپال
علما کونسل نول پرواسی
!! ۱ اگست ۲۰۲۵ء ، ۲۰۸۲ ساون ۱۶ گتے بروز جمعہ کو علماء(کونسل)فاؤنڈیشن ضلع نول پراسی نیپال کی بھوجہواں مدرسہ کے وسیع وعریض حال میں مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا الحمد للہ بڑی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ، جس کی سرپرستی فرمارہے ہیں مفکر قوم و ملت ، خلیفۂ حضور سبحانی میاں ، حضرت مولانا الحاج الشاہ سید غلام حسین مظہری صاحب قبلہ دام ظلہ ، ہمارے ضلع نول پراسی کے باوقار صدر حضرت مولانا سراج احمد نظامی صاحب قبلہ کی صدارت میں کئی اہم موضوعات پر گفت و شنید کیے گئے جو یقیناً قابل قبول ، لائق تحسین تھے۔
جن میں (١) پہلا موضوع تھا ربیع الاول شریف کی مناسبت سے حضور جان ایمان ﷺ کی محفل میلاد بھادو 14 گتے کو صدر مقام میں عالمی سطح پر منایا جائے اور سیرتِ رسول عربی ﷺ کو عام کرکے امن و شانتی کا پیغام دیا جائے مزید برآں نوجوان نسل کو تعلیمات رسول ﷺ سے باخبر کیا جائے تاکہ ان کی اخروی زندگی تابناک ہو
۔ (۲) دوسرا موضوع تھا کہ ربیع الاول شریف میں ۱ ربیع الاول شریف سے ۳۰ ربیع الاول شریف تک یعنی ایک مہینہ گاؤں گاؤں قریہ قریہ پیارے آقا احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ ﷺ کے ارشادات و فرمودات کو عوام اہلسنت کے گوش گزار کیا جائے
۔ (۳) تیسرا موضوع تھا کہ جلوس محمدی ﷺ کو بہترین اور بڑے ہی با ادب طور و طریقے پر نکالا جائے سابق رسم و رواج سے قطع نظر ایک منظم طریقے سے جس سے ناظرین کو لگے کہ یقیناً یہ جلوس والے قوم مسلم سے تعلق رکھتے ہیں ان کی روشِ زندگی ہی امن و شانتی کا پیغام دینا ہے
۔ (۴) چوتھا موضوع تھا کہ دائمی جنتری کے حوالے سے کہ بعدِ طباعت نیپالی سنی مساجد کے مبارک دیواروں پر اس کو آویزاں کیا جائے
۔ (۵) پانچواں موضوع تھا کہ پورے ضلع کے علمائے کرام کی تنخواہیں کم سے کم ۲۰ ہزار ہو چونکہ کم تنخواہوں میں عدم سکونِ زیست کی وجہ سے اکثر باصلاحیت علمائے ذوی الاحترام پردیش کا رخ کررہے ہیں اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پالیکا لیبل پر ابھیان چلا کر علماء کی تنخواہیں ۲۰ ہزار کرایا جائے۔ بہت سارے حضرات نے اس اہم مشاورتی نشست میں شامل ہوکر اپنی اپنی قیمتی و بےبہا مشوروں سے نوازے جو کہ قابل ستائش تھیں بعدہ مشاورتی نشست کا اختتام حضور سید صاحب قبلہ حفظہ اللہ تعالیٰ کی دعا خوانی کے ساتھ بحسن و خوبی ہوا۔
رب قدیر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ہم جملہ علماء کونسل (فاؤنڈیشن) نیپال کی عمر و فضل میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور جن ایجنڈوں پر ہمارا یہ کونسل کام کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ سب کارہائے خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر اجر عظیم عطا فرمائے اور اس کے بانی و سرپرست کے ساتھ ساتھ جملہ محبین و معتقدین پر اپنا خاص فضل فرمائے (آمین ثم آمین یا رب العالمین و بجاہ سید المرسلین ﷺ)
راقم الحروف:
محمد ارشد رضا امجدی فیضی
ممبر آف علماء فاؤنڈیشن (کونسل) نیپال ضلع نول پراسی نیپال