نیپال آرمی اور وزارت دفاع کا اعلان
کاٹھمانڈو
نیپال بلال احمد برکاتی
نیپال آرمی سمیت دیگر سکیورٹی ادارے تعینات ہونے کے سلسلے میں وزارت دفاع نے ملک کےحالات کو دیکھتے ہوئے سخت ہدایات جاری کئے ہیں،وزارت دفاع نے ملک کے عوام سے امن و سکون بنائے رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ۱۔ موجودہ نازک صورت حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ عام شہریوں اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچانے، لوٹ مار اور آتش زنی کرنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس قسم کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے لیے نیپالی فوج دوبارہ اپیل کرتی ہے۔ ۲۔ اس طرح کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے نیپالی فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نیپال اور نیپالی عوام کی حفاظت کے لیے حالات کو قابو میں رکھنے کی غرض سے تاریخ 2082 بھادُر 24 گتے کی رات 10 بجے سے مستعد رہیں گے۔ اس سلسلے میں مکمل قومی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ ۳۔ بعد ازاں، سکیورٹی حالات کا از سر نو جائزہ لے کر مزید اطلاع جاری کی جائے گی۔
رپورٹ بلال احمد برکاتی کاٹھمانڈو نیپال