Oct 23, 2025 04:23 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
اسلام کی شہزادیوں کے لیے ملک نیپال میں نئے باب کا آغاز

اسلام کی شہزادیوں کے لیے ملک نیپال میں نئے باب کا آغاز

09 Oct 2025
1 min read

اسلام کی شہزادیوں کے لیے ملک نیپال میں نئے باب کا آغاز

بتاریخ 11 ربیع الاخر 1447 ھ بمطابق 4  اکتوبر 2025 ء بموافق 18 گتے آسن 2082 بکرمی بروز سنیچر "کلیہ فاطمۃ الزہرا للبنات، جنکپور" کے وسیع وعریض ہال میں عرس حضور غوث الاعظم دستگیر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہوتری، دھنوشا اور سرہا کے علماء ومشائخ عظام کی شرکت ہوئی۔

 بہت سے جلسے اور کانفرنس بے مقصد ہوتے ہیں، جس کا کچھ مقصد نہیں ہوتا ہے، محض ایک جلسہ ہوتا ہے جس میں قوم کے پیسوں کو پانی کی طرح بہادیا  جاتا ہے۔

بحمدہ تعالیٰ عرس حضور غوث الاعظم دستگیر کے موقع سے کئی ایک حسین مقاصد تھے۔

 1 اسلام کی شہزادیوں کے لیے افتتاح شعبہ اختصاص فی الفقہ۔

 2 تدریسی ٹرننگ کورس۔

 3 جشن دستار قرآت۔

 4 حضور مجاہد دوراں حضرت علامہ عیسی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا کے نواسے اور حضرت مولانا ضیاء المصطفیٰ قادری امجدی کے نومولود نور نظر حسان المصطفیٰ سلمہ کاعقیقہ مسنونہ کے ساتھ پانچ سو سے زیادہ افراد کیلئے لنگر غوثیہ  کا انتظام وانصرام بھی کیا گیاتھا۔بہر حال 11 بجے دن میں تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز ہوا، پھر دارالعلوم نوری برکاتی اور دارالعلوم فیضان مدینہ کے طلباء کرام نے نعت و منقبت کے گلدستے پیش کیا، بعد ازاں شاعر اہل سنت حضرت قاری چمن رضا غزالی بانی اقراء مدرستہ البنات سرپلو و شاعر اسلام حضرت مولانا نور الہدیٰ فیضی منقبت اور تہنیت نامہ پیش

کئے اس کے بعد راقم الحروف  (محمد زاہد رضا منظری نقشبندی )کا بیان ہوا، پھر حضرت مولانا صدام حسین امجدی صاحب کا تاثراتی بیان ہوا۔

 اخیر میں قائد ملت مفسر قرآن مؤرخ نیپال حضرت مفتی محمد رضا قادری مصباحی استاذ  جامعہ اشرفیہ کی 45 منٹ تک حضور غوث الاعظم دستگیر کے فضائل ومناقب بیان کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم دستگیر کے مجاہدانہ کردار اور تصوفانہ طرزِ زندگی پر بہت ہی زبردست خطاب فرمایا، اہل دل، اہل خرد اہل علم و فن اس عظیم ترین ہستی کی انداز گفتگو سن کر عش عش کرنے لگے، آپ نے تعلیم نسواں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا سماج سوسائٹی اور گھر میں بہترین نظام قائم کرنے کے لیے تعلیم نسواں نہایت ضروری ہے اور یہ بھی فرمایا کہ آج سے بیس سال پہلے میں اپنی دونوں ہمشیرہ کو ساتھ لیکر گھوسی یوپی کی سرزمین پر جاتا تھا اس وقت کافی دقتوں اور صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا دو دو تین تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تھا آج اس کا ثمرہہمارے اور آپ کے نگاہوں کے سامنے ہیں یعنی عالمہ فاضلہ مفتیہ مہر النساء امجدی عالمہ فاضلہ زیب النساء امجدی جی ہاں یہ وہی عظیم شخصیت ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے ملک نیپال میں بڑا بڑا کام لیا ہے۔ مثلاً راشٹریہ علماء کونسل کی بنیاد، نیپال میں اسلام تاریخ، سمبھدھان کے اردو ترجمہ، ہفت روزہ اخبار نیپال اردو ٹائمز، الفجر عربی اخبار جو پچاس صفحات سے زائد کے  ہوتے ہیں۔

 اوران شاءاللہ آپ کی ذات با برکات سے مستقبل میں بہت سارے دینی ملی سماجی رفاہی کام کی امیدیں ہم علماء اہلسنت نیپال رکھتے ہیں۔ پھر رسم دستار بندی ادا کی گئی اور حضرت علامہ ومولانا ضیاء المصطفے قادری امجدی صاحب قبلہ کی محنت ولگن، تصنیفی کار کردیگی و دیگر خدمات کی بنیاد پر ناشر مسلک اعلیٰ حضرت مفکر اسلام قاضی نیپال   مولانا مفتی محمد عثمان برکاتی مصباحی دام ظلہ العالی کے مقدس ہاتھوں امام احمد رضا ایوارڈ سے نوازا گیا   مولانا ضیاء المصطفے صاحب قادری امجدی کی ایک نایاب کتاب بنام اعلیٰ   کا ذکر جمیل کا بھی رسم اجراء کیا گیا۔

کلیہ فاطمتہ الزہرہ للبنات ملک نیپال کا ایک مثالی ادارہ ہے جہاں دو سو سے زائد شہزادیان اسلام زیر تعلیم ہیں تقریباً آٹھ سال سے مسلسل دور حدیث یعنی فضیلت تک تعلیم ہوتی تھی اب الحمدللہ شعبہ تخصص فی الفقہ کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے جو یقیناً خوش آ ئند قدم ہے

پھر سارا مجمع مل کر بارگاہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں صلاتہ وسلام کا  نذرانہ پیش کئے۔

 اور ہزاروں شہزادیان اسلام کے محسن و مربی مجاہد دوراں   علامہ الحاج عیسی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا بانی و مہتمم کلیہ فاطمتہ الزہرا للبنات جنکپور کی رقت انگیز دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا۔

واضح رہے اس پروگرام میں درجنوں علماء خطباء اور آئمہ کرام کی شرکت ہوئی، خصوصیت کے ساتھ محبوب العلماء، ناشر علم و فن   مولانا احمد حسین برکاتی صاحب،   مولانا سلامت حسین رضوی  صاحب،   مولانا تسلیم الدین رضوی صاحب،   مولانا رضاء اللہ علیمی امام وخطیب جامع مسجد جئے نگر،   مولانامنیرالدین صاحب   حافظ کلیم احمد اشرفی جئے نگر    مولانا افسر علی نقشبندی   مولانا غلام محی الدین مبارک پور ،   مولانا خورشید عالم صاحب،   مولانا غلام یسین صاحب،   مولانا فاروق برکاتی صاحب،   مولانا اکبر علی صاحب،   مولانا شرافت علی امجدی صاحب ہنسپور،   مولانا رضاء المصطفیٰ صاحب کے علاؤہ دیگر علماء کرام اور کثیر تعداد میں عوام اہلسنت کی شرکت ہوئی۔

ابو ارقم محمد زاہد رضا منظری نقشبندی سرپلو مہوتری نیپال

خادم مدرسہ قادریہ رضویہ اصلاح المسلمین سونما، مہوتری، نیپال

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383