مفتی بدر الدین مصباحی حافظ ملت ایوارڈ سے سرفراز
خلیل آباد حلقہ میں خوشی کی لہر،علماء نے مبارک باد پیش کی
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)
رضائے مصطفے نوجوان میلاد کمیٹی مدینہ مسجد نہرو نگر ,منگلور کرناٹک کے زیر اہتمام پندرہ سو سالہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں تحصیل خلیل آباد ضلع سنت کبیر نگر کے معروف عالم دین مولانا مفتی بدرالدین مصباحی خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور محدث کبیر بانی مرکز ضیاء السنہ منگلور کو اولاد رسول حضور غیاث ملت سید شاہ غیاث الدین احمد قادری ترمذی جانشین خانقاہ محمدیہ کالپی شریف اتر پردیش کے مقدس ہاتھوں سے حضور حافظ ملت ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی اطلاع پر جہاں مولانا مفتی بدرالدین مصباحی کے اساتذہ و تلامذہ اور عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تو وہیں ضلع سنت کبیر نگر کے اہل سنت والجماعت حلقہ میں بے پناہ مسرت و شادمانی دیکھی جا رہی ہے اس موقع بدر الفقہاء کے استاذ گرامی مولانا الحاج حیدر علی اشرف سابق صدر مدرس دارالعلوم رضویہ اہلسنت دساواں نے مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مفتی بدرالدین مصباحی کو حافظ ملت ایوارڈ ملنے پر میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اور دعویٰ کرتا ہوں کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی محنت، لگن، اور علمی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ شعبۂ افتاء اور مرکز ضیاء السنہ کے لیے بھی ایک بے مثال اعزاز ہے۔ ایسے لمحات کسی بھی تعلیمی ادارے کے علمی وقار کو بلند کرتے ہیں اور شاگردوں کے لیے ایک درخشاں مثال قائم کرتے ہیں مولانا اشرفی نے کہاکہ مفتی بدرالدین مصباحی کے اندر وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو کسی بھی علمی رہنما کا خاصہ ہوتی ہیں۔ ان کی محنت، افتاء اور نثری ادب پر گہری گرفت، اور اپنے فن سے محبت نے انہیں اس اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی علمی قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے افتاء کے افق پر روشن ستارہ بن کر چمک رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کامیابیوں کا سلسلہ مزید وسیع کرے اور ان کے علم و ہنر سے آئندہ نسلیں بھی فیض یاب ہوں۔ یہ کامیابی ان کے لیے نئی بلندیوں کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہو، اور وہ افتاء کے میدان میں مزید کامیابیوں کے علم بلند کریں مولانا اختر حسین قادری، قاری اخلاق احمد نظامی ،حافظ نعمان اشرف ،مولانا فیضان اشرف نظامی ازہری مولانا نذیر الدین نظامی وغیرہ نے بھی مفتی بدرالدین مصباحی کو حافظ ملت ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارک باد پیش کی ہے