شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: طیب ایردوآن
انقرہ:
(ایجنسیاں)
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ شام کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے گا اور نہ ہی اس کی قومی و علاقائی سلامتی کے لیے کسی خطرے کو برداشت کیا جائے گا۔
ترک صدر نے اس امر کا اظہار بدھ کے روز حکومت اور کردوں کے زیر نگرانی سیریئن ڈیفنس فورس کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے۔
صدر ایردوآن نے پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے شام کی علاقائی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کا ڈھانچہ اپنی سرحدوں کے پار بننے سے روکنے کے لیے تمام مذاکراتی اور سفارتی چینلز استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہماری ان کو ششوں کا مثبت جواب عملی طور پر نہ دیا گیا تو ترکیہ کی پالیسی اور پوزیشن واضح ہے۔ ترکیی شام میں تقسیم کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔
واضح رہے ترکیہ کردوں کی حمایت یافتہ فوج کو ایک دہشت گروہ قرار دیتی ہے۔ ترکیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے آپ کو شامی حکومتی اداروں کے سپرد نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی جیسا کہ شامی حکومت کے ساتھ اس کا معاہدہ ہے