Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
انڈونیشیا میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں ہندوستانی اسکالر ڈاکٹر انظر عقیل کی بحیثیت کی نوٹ اسپی

انڈونیشیا میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں ہندوستانی اسکالر ڈاکٹر انظر عقیل کی بحیثیت کی نوٹ اسپی

25 Sep 2025
1 min read

انڈونیشیا میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں ہندوستانی اسکالر ڈاکٹر انظر عقیل کی بحیثیت کی نوٹ اسپیکر شمولیت

(ایجنسی )

    نیپال اردو ٹائمز

پالو (انڈونیشیا): سنٹرل سولاویسی، انڈونیشیا میں The3rd InternationalConference on Education (ICE) کا انعقاد 15 نومبر 2025 کو کیا جا رہا ہے، جس کی میزبانی تدریسی و تعلیمی شعبہ، تدولوکو یونیورسٹی کر رہا ہے۔ اس عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس کا مرکزی موضوع ہے:

“EducationalTransformation in Supporting a Sustainable and Impactful Campus Aligned with the SDG"یعنی "پائیدار اور مؤثر کیمپس کی تعمیر کے لیے تعلیمی نظام میں تبدیلیاں اور ان کا کردار، ایس ڈی جیز کے مطابق"۔اس علمی اجتماع میں دنیا کے مختلف ممالک سے ممتاز محققین، اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز شریک ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر اور محقق ڈاکٹر انظر عقیل کو اس عالمی سیمینار میں Keynote Speaker کی حیثیت سے مدعو کیاگیا ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے برصغیر کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ایک نوجوان محقق عالمی سطح پر اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ڈاکٹر انظر عقیل نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی، اترپردیش جیسے عظیم علمی مرکز سے دینی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے مکمل کی اور آج ایک ایسے اسکالر اور محقق کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر اسلامیات اور عصری تعلیم کے امتزاج پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی تحقیقی کاوشیں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی علمی دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔کانفرنس میں شامل موضوعات میں  ایجوکیشن اینڈ ٹیچنگ امپیکٹ، لیبارٹری بیسڈ لرننگ، اسٹییم، ڈیجیٹل لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سوشل ایموشنل لرننگ، تعلیمی اقدار، صنفی مساوات، اور سماجی علوم جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا تعلیم کو پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈاکٹر انظر عقیل کی شرکت اور ان کے علمی خیالات شرکاء کے لیے ایک گراں قدر سرمایہ ثابت ہوں گے۔

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر انظر عقیل اپنی تقریر میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے تعلیمی اداروں کے تجربات، اسلامی تعلیم کے ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے ذریعے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان علمی و تحقیقی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ جنوبی و مشرقی ایشیا کے علمی حلقوں میں بھی ایک مثبت اثر مرتب ہوگا۔یقیناً یہ اعزاز اس بات کی دلیل ہے کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ علمی دنیا میں قدم رکھا جائے تو ایک چھوٹے قصبے سے اٹھنے والا نوجوان بھی عالمی سطح پر اپنی الگ پہچان بنا سکتا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383