Oct 23, 2025 04:36 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کی غزہ میں امداد لانے پر پابندی

جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کی غزہ میں امداد لانے پر پابندی

16 Oct 2025
1 min read

جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کی غزہ میں امداد لانے پر پابندی

غزہ: (یو این آئی)

 فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے ۔ قطر کے نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ‘انروا’ نے بتایا کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لائی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے ، ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ انروا نے ایک بیان میں کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کی امداد، خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے ، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر آنے سے روک رکھا ہے ۔ ادارے نے کہا کہ ہمارے پاس مصر اور اردن میں غزہ کی پوری آبادی کے لیے 3 ماہ کی خوراک موجود ہے ، جو منتقلی کی اجازت کی منتظرہے ۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا، ہمیں فوری اجازت کی ضرورت ہے تاکہ یو این آر ڈبلیو اے کی امدادی اشیا غزہ لانا شروع کی جائیں اور ہماری ٹیمیں انہیں ضرورت مندوں تک پہنچا سکیں، یو این آر ڈبلیو اے کی امداد پر پابندی فوری طور پر ختم کی جانی چاہیے ۔ دریں اثنا، غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 لاشیں اور29 زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ 38 شہید افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں، وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جن تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ادارے کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 67 ہزار 913 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 134 زخمی ہو چکے ہیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383