Oct 23, 2025 11:22 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
کاٹھمانڈو میں کرفیو نافذ، شہر سنسان، اسکول اور ٹرانسپورٹ بند

کاٹھمانڈو میں کرفیو نافذ، شہر سنسان، اسکول اور ٹرانسپورٹ بند

11 Sep 2025
1 min read

کاٹھمانڈو میں کرفیو نافذ، شہر سنسان، اسکول اور ٹرانسپورٹ بند

ابو امجد 

نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں حکومت کے خلاف نوجوانوں (جی این جی) کے احتجاجات کے بعد سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اسکول، کالج، دفاتر اور عوامی آمدورفت کے تمام ذرائع مکمل طور پر بند ہیں۔

اس سلسلے میں مفتی محمد حبیب القادری صمدی سے بات ہوئی انہوں نے کہا:  "احتجاج کی ابتدا حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیسبک میسنجر ، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز) پر پابندی کے اعلان کے بعد ہوئی تھی، لیکن عوامی غصہ بدعنوانی (کرپشن)، حکومتی نااہلی اور اقتصادی مشکلات کے خلاف بڑھتا گیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم اور دیگر اہم حکومتی عمارتوں کے سامنے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس کی فائرنگ میں ١٩ افراد ہلاک (ایک رپورٹ کے مطابق اب تک ٣٠ افراد ہلاک ہو چکے ہیں) اور ہزاروں سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حکومت کے فوری اقدام کے طور پر وزیراعظم کے پی شرما اولی سمیت کئی وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آرمی نے شہر میں اضافی گشت اور کرفیو نافذ کر کے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ہے۔ عبوری حکومت کےقیام کے لیے سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم کے طور پر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جسے انہوں نے قبول بھی کر لیا ہے۔ فی الحال کاٹھمنڈو کی سڑکیں سنسان ہیں، عوامی ٹرانسپورٹ بند ہے اور شہری زندگی شدید متاثر ہے۔ بین الاقوامی پروازیں جزوی طور پر بحال ہیں، تاہم کچھ پروازیں ابھی 

بھی منسوخ یا ملتوی ہیں۔"نیپال کے شہری اور بین الاقوامی مشاہدین اس احتجاج کو ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس میں نوجوانوں نے بدعنوانی اور حکومتی نااہلی کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔

نیز ملک میں اس احتجاج سے جہاں مستقبل کے لئے کرپشن وغیرہ سے کچھ فائدہ دکھ رہا ہے، وہیں اس احتجاج میں شامل چند گھس پیٹیوں نے ملک کو جلا کر راکھ کردیا ہے، اور تقریبا بیسوں سال پیچھے کردیا ہے، جو کہ سراپا نقصان ہی نقصان ہے۔ سرکاری املاک و دفاتر، عدالت، پارلیمینٹ اور بینکوں کو نذر آتش کرنا ملک کو ہمالیہ کی بلندی سے کھائی میں ڈبونے کے مترادف ہے۔

ابو امجد امجدی، مہوتری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383