Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جے آر ایف میں آصفؔ نوری کی کامیابی : علم ، عزم اور حوصلے کی روشن مثال

جے آر ایف میں آصفؔ نوری کی کامیابی : علم ، عزم اور حوصلے کی روشن مثال

25 Jul 2025
1 min read

جے آر ایف میں آصفؔ نوری کی کامیابی : علم ، عزم اور حوصلے کی روشن مثال

علم وہ روشنی ہے جو انسان کو نہ صرف اندھیروں سے نکالتی ہے بلکہ آسمانِ کامیابی پر براجمان بھی کرتی ہے۔ اسی روشنی کی ایک خوبصورت کرن مفتی محمد آصفؔ نوری ہیں، جنہوں نے حال ہی میں یو جی سی نیٹ-جے آر ایف کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ قوم و ملت کا بھی نام روشن کیا ہے۔

ڈاکٹر تہذیب عالم کے صاحب زادے مفتی محمد آصفؔ نوری کا تعلق بہار کے ضلع کشن گنج سے ہے۔ ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ وحیدیہ خورشید العلوم سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیمی راہ کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے مرکز اہلسنت بریلی شریف کے منظر اسلام اور جامعۃ الرضا سے دینی تعلیم اور ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے بریلی کالج بریلی سے بی اے اور ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی اور اپنے شوق ، جستجو اور محنت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے یو جی سی نیٹ امتحان میں +99 Percentile کے ساتھ جے آر ایف ایوارڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔

ان کی کامیابی کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں، بلکہ طویل جدوجہد، عزمِ راسخ اور علمی مشقت کا ثمر ہے۔ انہوں نے جے آر ایف جیسے مشکل اور مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر مقصد بلند ہو، نیت صاف ہو اور مسلسل کوشش کی جائے تو منزل ضرور ملتی ہے۔

نوری صاحب نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین ، اساتذہ اور ان تمام رہنماؤں کو دیا جنہوں نے تعلیمی سفر میں ان کی رہنمائی کی۔ خاص طور پر انہوں نے اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ

کے علمی فیض کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

ان کی اس کامیابی پر نہ صرف خاندان بلکہ علمی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ کامیابی اُن مدارس کے فارغین کے لیے بھی ایک مثال ہے جو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں مگر وسائل یا مواقع کی کمی کا سامنا کرتے ہیں۔

نوری صاحب کی یہ علمی کامیابی دراصل اس بات کی دلیل ہے کہ اردو زبان و ادب میں بھی نوجوان نسل نہ صرف دل چسپی رکھتی ہے بلکہ علمی و تحقیقی میدان میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

دعا ہے کہ نوری صاحب کا یہ تعلیمی سفر مزید کامرانیوں سے ہمکنار ہو اور وہ آنے والے وقت میں اردو ادب اور دینی و علمی دنیا میں اپنا نمایاں مقام حاصل کریں۔

رپورٹ:

محمد فیضان رضا قادری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383