Oct 23, 2025 07:52 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
وزیرِاعظم کارکی کے معاون کا بدعنوانی کے خلاف حکومتی اقدامات کا عزم

وزیرِاعظم کارکی کے معاون کا بدعنوانی کے خلاف حکومتی اقدامات کا عزم

16 Oct 2025
1 min read

وزیرِاعظم کارکی کے معاون کا بدعنوانی کے خلاف حکومتی اقدامات کا عزم

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈو عبوری وزیرِاعظم سشیلا کارکی کے ایک قریبی مشیر نے زور دے کر کہا ہے کہ نگران حکومت بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے گی، جیسا کہ نیپال کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے۔اجے کھنال نے پیر کے روز کاٹھمانڈو میں، این ایچ کے، کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔وہ وزیر اعظم سُشیلا کارکی کے چیف ایڈوائزر ہیں، جوسابق وزیرِاعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری وزیرِاعظم مقرر کی گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اُس سیاسی انتشار کے بعد استعفیٰ دیا تھا جس میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 76 افراد ہلاک ہوئے۔بدھ کے روز ان مظاہروں کو شروع ہوئے ایک مہینہ مکمل ہو گیا۔ یہ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بدعنوانی کا خاتمہ کرے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرے۔اجئےکھنال  نے بتایا کہ آئندہ سال مارچ میں ہونے والے عام انتخابات عبوری حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے میں اصلاحات کی جائیں گی اور

سیاست دانوں کے مشکوک غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات آئندہ مہینوں میں کی جائیں گی۔

تاہم کھنال نے خبردار کیا کہ حکومت کے پاس وہ سب کچھ کرنے کے لیے درکار وقت نہیں ہے جو وہ کرنا چاہتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت یہ طے کرے گی کہ کیا ممکن ہے اور کیا نہیں، اور اس کے ساتھ عبوری وزیرِاعظم سشیلا کارکی نوجوانوں کے ساتھ مکالمہ جاری رکھیں گی تاکہ سیاسی اصلاحات کے لیے بنیاد رکھی جا سکے۔

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383