Oct 23, 2025 07:40 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بارش نہ ہونے کے اسباب اور علماء کی ذمہ داریاں،  از قلم:اشفاق احمد مصباحی

بارش نہ ہونے کے اسباب اور علماء کی ذمہ داریاں، از قلم:اشفاق احمد مصباحی

31 Jul 2025
1 min read

بارش نہ ہونے کے اسباب اور علماء کی ذمہ داریاں،

از قلم:اشفاق احمد مصباحی

شمالی بہار کے مختلف اضلاح سیتا مڑھی ،مظفرپور شیوہر ،مدھوبنی، دربھنگہ، وغیرہ اور پڑوسی ملک نیپال کے کئی اضلاع بالخصوص دھنو شا،مہوتری،سرلاہی، وغیرہ قحط سالی کی زد میں ہیں کئی سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے لالے پڑ گئے ہیں 99 فیصد چاپاکل سوکھ چکے ہیں ریاستی نل جل کے سہارے لوگ دن کاٹ رہے ہیں ،جہاں نل جل کام نہیں کر رہا ہے وہاں کے حالات بہت زیادہ سنگین ہوتے جا رہے ہیں ،حالت یہ ہے کہ پیک اپ پر لاد کر چھوٹے چھوٹے ٹینکر سے پانی لایا جاتا ہے جس کو لینے کے لیے لوگ گھنٹوں سے قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں، پانی والی گاڑی نظر آتے ہی شور و غل مچ جاتا ہے، حالات اتنے خراب ہیں کہ ا بھی کچھ دنوں قبل سرسنڈ بلاک میں  واقع چاند پٹی گاؤں میں پانی بھرنے کے لیے دو سگے بھائیوں میں اس قدر تنازعہ کھڑا ہو گیا کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر حملہ کر کے لہو لہان کردیا جس کو آنافاناسرسنڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھ کر  سیتا مڑھی صدر ہسپتال ریفر کر دیا جہاں پہنچنے کے بعد اس کی موت ہوگی، الغرض حالات بد سے بدتر ہونے ہوتے جا رہے ہیں لوگ پانی کے ایک ایک بوند کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں  اب سوال اٹھتا ہے کہ یہ حالات کیسے ٹھیک ہونگے تو جواب ہے بارش کے ذریعے پھر بارشکیوں نہیں ہو رہی ہے اس کے مختلف وجوہات ہو سکتے ہیں جس میں اللہ تعالی کی ناراضگی، نافرمانی، آزمائش  اور  برائیوں کاعام ہو جانا رقص و سور کی محفل سجانا،زکوۃ ادا نہ کرنا، جوا اور قمار بازی اور زنا کاری کا بازار گرم ہونا،و دیگر اعمال بد کا نتیجہ ہو سکتا ہے، رونما ہونے والے حالات ہمیں اپنے گناہوں پر شرمندہ ہونے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنے اور رجوع الی اللہ کا پیغام دے رہے ہیں، انسان جب اپنے گناہوں پر شرمندہ ہو جاتا ہے اور رب کی بارگاہ میں سرینڈر کر جاتا ہے تو اللہ تعالی اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور بارش کا نزول فرماتا ہے ،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس قوم پر اللہ تعالی عذاب بھیجنا چاہے تو بارش کو روک دیتا ہے، اس موقع پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا کی تعلیم فرمائی ہے اللہم اغثنا ،اللھم اغثنا ،اللھم اغثنا ،اے اللہ ہمیں بارش عطا فرما اے اللہ ہمیں بارش عطا فرما اے اللہ ہمیں بارش عطا فرما، 

علمائے کرام کی ذمہ  داریاں،  مذہب اسلام میں

علمائے کرام کی بہت ہی وسیع اور اہم ذمہ داریاں ہیں علمائے اہل سنت نے ہر موقع پر احقاق حق اور ابطال باطل امر بالمعروف  اور نہی عن المنکر کی  ذمہ داری نبھائی ہے، موجودہ حالات میں لوگ امید بھری نظروں سے علماء کی جانب دیکھرہے ہیں علمائے کرام  رہنمائی بھی کر رہے ہیں مگر بیداری کی بہت زیادہ کمی ہے اس کو ایک چیلنج کی شکل میں سمجھنا ہوگا اور لوگوں سے صدقہ خیرات اور عطیات غرباء فقراء میں تقسیم کرنے کی تلقین کرنی ہوگی اور نماز استسقاء کا خصوصی اہتمام کرنا ہوگا اسلام میں بارش کے لیے اجتماعی طور پر دعا کرنے کا ایک خاص طریقہ نماز استسقاء کا ہے جس کے بارے میں کتابوں میں آیا ہے کہ نماز استسقاء ادا کرنے سے قبل تین روز تک مسلسل روزے رکھے جائیں صدقہ اور خیرات کیا جائے اور اپنے ساتھ بزرگوں کمزوروں اور جانوروں کو لے جا کر کھلے میدان میں نماز ادا کی جائے اور اس کے بعد اللہ رب العزت سے گریہ و زاری کے ساتھ دعا کی جائے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے خشک سالی کے زمانے میں صحابہ کرام کے ساتھ صحرامیں جا کر یہ نماز ادا کی یہ نماز دو رکعت ہے اور اس کے بعد عاجزی اور انکساری اور آہ و زاری کے ساتھ دعا کی جاتی ہے اور اللہ عزوجل سے بارش طلب کی جاتی ہے علماء اور ائمہ اس جانب توجہ دیں نماز جمعہ میں اسی مناسبت سے تقریر کریں استغفار کی کثرت ہو اور لوگوں کو نماز استسقاء کی ترغیب دلائیں اور اس کو ادا کرائیں ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین کامل ہے کہ اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے نوازشات کے دروازے کھول دے گا اور ابر باراں کا نزول فرمائے گا پھر ہم یہ کہیں گے ،آج شاید میرے سرکار نے کھولے گیسو، لوگ کہتے ہیں کہ ساون کا مہینہ آیا، مضمون نگار ، محمد اشفاق مصباحی مرشد نگر اکڈنڈی پوسٹ پر یہار ضلع سیتا مڑھی، بہار نوٹ امام خطابت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد امام الدین قادری سربراہ اعلیٰ دارالعلوم بازاشہب گرلس اسکول و کالج بریء کنڈہ پرتاب گڑھ کو جب اس علاقہ کے حالات اور بارش نہ ہونے کے بارے میں بتایا گیا تو آپ بے چین ہو گئے اور اس مناسبت سے آپ نے ایک مضمون رقم کرنے کا حکم فرمایا، یہ تحریر انہیں کے حسب الحکم تحریر کی گئی ہے.

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383