Oct 23, 2025 04:31 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
وزیر اعظم  کا اسپین میں تاریخی خطاب !

وزیر اعظم کا اسپین میں تاریخی خطاب !

10 Jul 2025
1 min read

اداریہ

وزیر اعظم  کا اسپین میں تاریخی خطاب !

ایڈیٹر کے قلم سے ۔۔۔۔۔

جہاں پوری دنیا اپنے اسلحوں سے مزین ہوکر اپنی ایٹمی طاقت کو منوانے میں لگی ہے وہیں حالیہ دنوں اسپین میں بین الاقوامی سطح پر کم ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کی اور ان کا بیان تما ایٹمی ملکوں  کے لیے ایک پیغام ہے، وزیر اعظم اولی نے کہا کہ ہم ہتھیاروں پر نہیں انسانوں پر سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بیان تمام ممالک کے لیے امن کا پیغام ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے ہورہی غزہ کے مظلوموں پر بربریت کی جانب بھی اشارہ کیا جہاں اسلحوں کی سوداگری کر کےبے گناہوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 وزیر اعظم کا یہ بیان نہ صرف ایک بیان بلکہ یہ پیغام ہے ان ممالک کے لیڈران کے لیے جو اسلحوں کی سوداگری کو اپنی کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں، انسانی حقوق کو پامال کر کے ایٹمی اسلحوں کے ذریعے بے گناہ مظلوموں پر آئے دن اپنی گولیوں کی بوچھار کر رہے ہیں، یقینا یہ بیان ایک مثبت فکر کے ساتھ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے۔

زیر اعظم کے پی شرما اولی کا یہ بیان غزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم کو بھی بیان کرتا ہے ان کا بیان در حقیقت ایک اشارہ تھا کہ اب گناہوں کا خون جن اسلحوں سے ہو ان اسلحوں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا ملک کی ترقی امن و امان میں ہے انسانی حقوق کے تحفظ میں پنہا ہے۔

عالمی سطح پر، یہ بیان ایک مثبت پیغام دیتا ہے کہ نیپال ایک ایسا ملک ہے جو امن، ترقی، اور انسانی حقوق کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ یہ بین الاقوامی تعلقات میں بھی ایک مثبت اثر ڈال سکتا ہے، جہاں دیگر ممالک نیپال کی ترقی کی سمت کو دیکھیں گے۔

وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے سماجی انصاف کی بات کرتے ہوئےکہا  کہ حکومت ہر فرد کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر کمزور طبقات کے لیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم اس طرح سے اسلحوں کے بجائے انسانی حقوق کی حفاظت کو مستحکم بنا لیں تو یہ ہم ایک ایسا معاشرہ بنا سکتے ہیں  جہاں ہر شخص کی آواز سنی جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے مزید صحت اور تعلیم پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کا  تعلق انسانی حقوق کی پاسداری،سماجی انصاف،مساوات،صحت عامہ کی بحالی اور  تعلیمی اداروں کے قیام میں پنہاں ہے ۔ تعلیم اور صحت کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں،معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے کی تعلیم اور صحت دونوں کی ضرورت ہے

علما کونسل نیپال کے بینر تلے ہوئے قومی اتحاد سمیلن میں بھی ملک کی عظیم شخصیت نائب صدر جمہوریہ نے بھی اس جانب توجہ دلائی تھی اور کہا تھا کہ نیپال کی حکومت کی پالیسی یہی ہے کہ ہم اپنے ملک کے باشندوں کو ترقیاتی راہ پر گامزن کرنا۔

یہ دیکھنا نہایت ہی شاندار ہوگا کہ ملک کے وزیر اعظم کس طرح سے ملک کی ترقی کو بحال کریں گے ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور نفرت کی سیاست کو کس طرح سے حکومت ختم کرگے گی۔

ملک کے وزیر اعظم کا اس طرح سے عالمی سطح پر  دیا گیا بیان یقینا ملک کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادارکرے گا ۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383