مولانا ارمان علی قادری علیمی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد شمیم رضا نے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
پریس ریلیز
تلشی پور یوپی انڈیا
نیپال اردو ٹائمز
جامعہ انوار العلوم ، تلشی پور بلرام پور میں زیرِ تعلیم حضرت مولانا رمان علی قادری علیمی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد شمیم رضا ابن محمد ادریس نے اپنی مادر علمی میں عرس اعلٰی حضرت کے موقع پر مدرسہ لیول تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اس کی اطلاع دیتے ہوئے حضرت مولانا ارمان علی قادری علیمی صاحب نے کہاکہ اس پر مسرت گھڑی پر میں اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ رب قدیر نے اپنے محبوب کے محبوب کے بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میرے برادر عزیز کو یہ سعادت نصیب فرمائی اور کامیابی عطا فرمائی ، اس مسرت افزا خبر سے نہ صرف مولانا ارمان علی قادری علیمی بلکہ پورا علاقہ خوشی میں ڈوبا ہوا ہے حافظ محمد شمیم صاحب کو چہار جانب سے علما و مشائخ کی دعائیں حاصل ہورہی ہے علاقائی علما نے خوشی کا اظہار کر انہیں مبارک باد پیش کی ، مولانا ارمان علی قادری علیمی صاحب نے کہا کہ جب سے یہ خبر ملی ہے پورا گھر خوشیوں میں ڈوبا ہے ہمارے لیے سرکار اعلیٰ حضرت کی بارگاہ مین یہی نظرانہ عقیدت ہے ، ۔ اس موقع پر ان کے اساتذہ ، والدین و سبھوں نے ان کو دعائیں دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔
اللہ تعالیٰ سلمہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور قرآن کریم کے فیضان سے مالا مال فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین مذکورہ رپورٹ مولانا ارمان علی قادری علیمی نے نیپال اردو ٹائمز کو پریس ریلیز کر دی ۔