Oct 23, 2025 02:07 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
"شیزوفرینیا: دماغی توازن کی ٹوٹتی لکیر": ڈاکٹر ارشد ناز

"شیزوفرینیا: دماغی توازن کی ٹوٹتی لکیر": ڈاکٹر ارشد ناز

19 Oct 2025
1 min read

"شیزوفرینیا: دماغی توازن کی ٹوٹتی لکیر": ڈاکٹر ارشد ناز

حقیقت اور خیال کے بیچ ایک ایسی سرحد،جہاں  انسان خود سے بھی جدا ہو جاتا ہے۔دنیا  بھر میں لاکھوں افراد ایک ایسی ذہنی بیماری کا شکار ہیں جو بظاہر نظر نہیں آتی، مگر انسان کے خیالات، احساسات اور حقیقت کے شعور کو گہری دھند میں چھپا دیتی ہے۔ اس بیماری کا نام ہے شیزوفرینیا  ایک خاموش طوفان جو ذہن کی گہرائیوں میں اٹھتا ہے  شیزوفرینیا بیماری کے سلسلے نوتنواں گنیش پور کے مشہور معالج ڈاکٹر  ارشد ناز نے کہا شیزوفرینیا دراصل دماغ کی ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض حقیقت اور خیال میں فرق محسوس نہیں کر پاتا۔ بعض اوقات وہ ایسی آوازیں سنتا ہے جو موجود نہیں ہوتیں، یا ایسے خیالات میں مبتلا ہوتا ہے جو حقیقت سے دور ہوتے ہیں۔یہ کیفیت وقتی نہیں بلکہ طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے، جس سے مریض کی روزمرہ زندگی، رشتے اور معاشرتی کردار متاثر ہوتے ہیں۔شیزوفرینیا کے اہم علامات‌ یہ ہے کہ خیالات میں انتشار یا بے ربط  گفتگو،دوسروں پر بے جا شک یا وہم،ایسی آوازیں یا چیزیں محسوس کرنا جو حقیقت میں موجود نہ ہوں،چہرے کے تاثرات اور احساسات میں کمی تنہائی پسندی، سماجی زندگی سے دوری۔ اس بیماری کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، جیسے دماغ میں کیمیائی مادّوں (Neurotransmitters) کا توازن بگڑ جانا،وراثتی عوامل (خاندانی تاریخ میں شیزوفرینیا کا ہونا)،ذہنی دباؤ، نشہ آور اشیاء کا استعمال ابتدائی عمر میں صدمہ یا جذباتی دباؤ،شیزوفرنیا کا علاج ممکن ہے یہ بیماری لاعلاج نہیں۔ اگر مریض کو ابتدائی مرحلے میں پہچان کر علاج شروع کر دیا جائے تو وہ  عامزندگی گزار سکتا ہے۔علاج میں شامل ہیں:مناسب دوائیں نفسیاتی مشاورت گھر والوں کا پیار، سمجھداری اور تعاون شیزوفرینیا کے مریض کو دیوانہ یا خطرناک کہنا ظلم ہے۔یہ لوگ احساسات سے خالی نہیں ہوتے، بلکہ احساسات سے بوجھل ہوتے ہیں۔انہیں سماج سے نہیں، سماج کے سہارا کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم سب کا فرض ہے کہ ان کے ساتھ محبت، صبر اور عزت کا برتاؤ کریں ذہنی بیماری بھی جسمانی بیماری کی طرح ایک حقیقت ہے،فرق صرف یہ ہے کہ زخم دماغ میں ہوتا ہے، دکھائی نہیں دیتا خیالات میں انتشار یا بے ربط گفتگو،دوسروں پر بے جا شک یا وہم،ایسی آوازیں یا چیزیں محسوس کرنا جو حقیقت میں موجود نہ ہوں،چہرے کے تاثرات اور احساسات میں کمی تنہائی پسندی، سماجی زندگی سے دوری وغیرہ ایسی صورت حال پیش آنے پر ‌فورا طبیب سے مشورہ کریں 

ڈاکٹر ارشد ناز (ماہرِ نفسیات و ذہنی امراض)

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383