وزیر اعظم سشیلا کارکی نے جنریشن زی کے جذبات کا مکمل احترام کرنے کا یقین دلایا
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے جنریشن زی کی بغاوت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنریشن زی کے جذبات کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ یہ ویڈیو پیغام گزشتہ شب جاری کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم کے پی اولی شرما اور وزیر داخلہ رمیش لیکھک کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد حکومت کی تنقید کے درمیان وزیر اعظم سشیلا کارکی نے ملک کے جنریشن زی گروپ کو یہ یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جنریشن زی کے جذبات کا احترام کرتی ہے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنےکے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جنریشن زی بغاوتکے دوران مارے گئے نوجوانوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم شسیلا کارکی نے اعتراف کیا کہ گزشتہ حکومتیں جنریشن زی کی آوازوں اور خدشات کو سننے میں ناکام رہی تھیں۔وزیر اعظم شسیلا کارکی نے کہا کہ یہ حکومت جنریشن زی کے مطالبات کو خوش اسلوبی سے قبول کر رہی ہے۔وزیر اعظم شسیلاکارکی نے نیپال کے نوجوانوں کی طرف سے مانگی گئی تبدیلیوں کے لیے اپنی حکومت کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی اتحاد اعتدال اور تعمیری مشغولیت کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم کارکی نے کہا کہ ہم سب کو نوجوان نسل کی قیادت میں انقلاب کو قبول کرنا چاہیے۔ ایک طرف ہمارے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہیں، دوسری طرف ان کی اس ملک سے محبت ہے۔ میں ان کے جذبات کا احترام کرتی ہوں۔ پچھلی حکومتیں ان کی آواز سننے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔ اس کے لیے ہمیں اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نیپال کے مستقبل کی تشکیل میں جنریشن زی کی با معنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا طریقہ کار قائم کرے گی۔وزیر اعظم کارکی نے کہا، ہم ایک نئے نیپال کی تعمیر میں جنریشن زی کو شامل کرنے کے لئے ایک نیا ڈھانچہ قائم کر رہے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم شسیلا کارکی نے سبھی سے تحمل سے کام لینے اور تشدد کے چکر کو توڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں باہمی خیرسگالی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ اس افسوسناک باب کو ایک بہتر کل کی بنیاد میں تبدیل کیا جا سکے۔