Oct 23, 2025 04:47 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ملک میں منعقدہ کابینۂ اجلاس کے فیصلے

ملک میں منعقدہ کابینۂ اجلاس کے فیصلے

16 Oct 2025
1 min read

ملک میں منعقدہ کابینۂ اجلاس کے فیصلے

کاٹھمانڈو

نیپال اردو ٹائمز

آج بروز جمعرات ملک کے کابینہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چند اہم اور خوشگوار امور پہ فیصلے کئے گئے ہیں۔

یقینا اس طرح کے فیصلے آنی چاہئے تھے، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے ملک عزیز کے لئے یہ فیصلے کتنے اہم ثابت ہوتے ہیں اور ان پہ کتنا عمل ہوتا ہے۔

1 ۔ دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کی حکومت کے دوران مقرر کیے گئے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

2 ۔ کِرتی پور کرکٹ اسٹیڈیم (Cricket stadium) کے قیام کی تجویز منظور کرلی گئی۔

3 ۔ عوامی مالیاتی نظم و نسق منصوبے کے لیے عالمی (international bank) بینک سے حاصل

ہونے والی 10 ملین امریکی ڈالر کی امداد قبول کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

4 ۔ نیپال اور بھارت کے درمیان اپرادھی سے متعلق سرگرمیوں پر قانونی امداد سے متعلق مسودہ سمجھوتہ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

5 ۔ نیپال اور دیگر ممالک کے درمیان فوجداری معاملات میں قانونی امداد سے متعلق معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ہم امید کرتے ہیں یہ فیصلے ملک و سماج کے لئے بہتر اور خوشگوار ثابت ہو

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383