Oct 23, 2025 07:42 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ملک نیپال کاعلمی وفکری اورسماجی وسیاسی اخبار،،اردو ٹائمز نیپال

ملک نیپال کاعلمی وفکری اورسماجی وسیاسی اخبار،،اردو ٹائمز نیپال

28 Aug 2025
1 min read

از: ادیب شہیر حضرت علامہ محمداسرائیل رضوی فیضی گلاب پوری

ملک نیپال کاعلمی وفکری اورسماجی وسیاسی اخبار،،اردو ٹائمز نیپال ،،کاخصوصی شمارہ انجم العلماء نمبراپنی تمام ترجلوہ سامانیوں کےساتھ زینت نگاہ بنا۔ 

ماشاءاللہ۔۔۔۔۔اس خصوصی شمارہ کے تمام علمی،فکری،ادبی ،سیاسی اورسماجی مضامین کوخوب سے خوب ترپایا۔۔۔

بعد مطالعہ کتنی مسرت،اورکسقدربہجت حاصل ہوئ یہ تواحاطہ تحریرسے باہرہےحقیقت یہ ہیکہ آج کے اس پراگندہ حالات میں نیپال جیسی سنگلاخ زمین سےاردواخبارکاجاری کرناجوےشیرلانے کے مترادف ہےاوراخبار کے میعار کوبرقراررکھنااس سے بھی زیادہ مشکل۔۔۔۔۔لیکن قائد ملت مورخ نیپال صاحب قبلہ اور انکی ٹیم نے جس تنوع کے ساتھ اخبارکےوقار کو برقراررکھنے کی کوشش کی ہے وہ یقینا لائق تحسین اورقابل ستائش ہے

محترم قارئین۔۔۔۔۔۔یقینا نیپال کاپہلا اردو اخبار وقت کی ضرورت ہے اوراہلسنت کی آنکھوں کا تارہ ہے،جسکو قائد ملت اور انکی ٹیم نے جاری کرکے ہم لوگوں پرزبردست احسان فرمایا ہے خداوندمتعال ان سب کی کوششوں کوکامیاب بنائے 

،،اخباراردو ٹائمز نیپال،،نے آپ لوگوں کی باوقار ادارت میں ایک سال کاکامیاب ترین سفرپورے آب وتاب کے ساتھ مکمل کرلیاہے،الحمدللہ علیٰ ذالک،محترم قارئین ۔۔۔اس ایک سالہ سفر کاجائزہ لیاجائے تواس اخبارکو قارئین کے درمیان غیرمعمولی مقبولیت اورحیرت انگیزترقی وشہرت حاصل ہوئ،ہند ونیپال کے قدآور شخصیت اوراصحاب فکروقلم نیزمقتدر علمائے کرام کی پسندیدگی اسکی عظمتوں کودوبالا کرتی ہے،

ہمیں آپ حضرات کے مخلصانہ جذبات واحساسات کی بنیادپربھروسہ اوریقین ہیکہ اخبار ،،اردوٹائمزنیپال،،کا سفراسی شان وشوکت کے ساتھ جاری وساری رہے گا اورقارئین کے ذھن ودماغ کو معطر کرتارہے گا،

میں اس پربہار موقع اس اخبار کی پوری ٹیم بالخصوص اردوٹائمزنیپال کے بانی ومحرک مورخ نیپال مفسر قران حضرت مولانا مفتی محمد رضا مصباحی صاحب ،اوراردوٹائمز نیپال کے ایڈیٹر ماہر علوم وفنون حضرت مولاناعبدالجبار علیمی صاحب،زینت مسند افتاءحضرت مولانا مفتی محمد کلام الدین نعمانی صاحب،صاحب قرطاس وقلم حضرت مولانا مفتی زاہدرضامنظری صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتا ہوں۔۔۔۔چونکہ یہ وہ علماءکرام ہیں جومجسمہ اخلاق فاضلہ ہیں،جنکے اندرعلم کاوقاراورمشیخیت کااعتبارہے،اپنے اسلاف کےسچے جانشیں ہیں،سلیم الطبع،صحیح الفکر،وسیع القلب ہیں،

خصوصیت کےساتھ مورخ نیپال صاحب قبلہ کی اس منفرد نوعیت جیسی پیش رفت کودیکھتے ہوئے گلہائے تبریک وتحسین پیش کرتاہوں اور دل سےدعا کرتا ہوں کہ؎

دعاگو۔۔۔۔محمداسرائیل رضوی فیضی گلاب پوری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383