Feb 7, 2026 06:09 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دعائیہ کلمات  استاذ الاساتذہ حضرت علامہ نورالعابدین مصباحی حفظہ اللہ

دعائیہ کلمات استاذ الاساتذہ حضرت علامہ نورالعابدین مصباحی حفظہ اللہ

13 Nov 2025
1 min read

دعائیہ کلمات

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ نورالعابدین مصباحی حفظہ اللہ

صدرالمدرسین جامعہ اہل سنت رضویہ رستم پور سنت کبیر نگر

حضرت مولانا عبدالجبار صاحب قبلہ علیمی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز کی عظیم پیشکش خانقاہ برکاتیہ نمبر شائع کرنے کی خوشخبری انکے واٹشاپ کے ذریعہ موصول ہوئی اس مژدہ جانفزا پر نگاہ کیا پڑی دل باغ باغ ہو اٹھا۔اور فوری طور پر مولانا موصوف اور انکے معاونین کے لئے دعائیہ کلمات زبان پر آ گئے کہ مولی تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے تصدق ان کی اس حسین پیشکش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے۔اور انہیں تاحیات ایمانی حرارت،بزرگوں سے عقیدت ومحبت اور صحت وسلامتی کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے ۔

اس سے قبل تقریباً دو بار حضور خطیب البراہین محدث بستوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی پاکیزہ حیات کے مختلف گوشوں کو شائع کئے ہیں ۔جو بہت معیاری رہا اور لوگوں سے خوب سراہا اور اب خانوادہ عالیقادریہہ  برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے مشائخ کرام علیہم الرحمۃ والرضوان کی حیات طیبہ اور خدمات جلیلہ انکے علمی وروحانی فیوض وبرکات ان کے افکار و نظریات،تعلیمات و فرمودات اوران کی دینی و اصلاحی نقوش پر مشتمل ایک خصوصی ضمیمہ امسال صد سالہ عرس قاسمی کے پربہار موقع پر شائع کرنے کا فیصلہ یقیناً قابل تعریف و مبارکباد ہے۔حضور محدث بستوی علیہ الرحمۃ والرضوان کے پاکیزہ حیات وکردار پر مشتمل پچھلے دو ضمیموںوں کے مطالعہ سے ناچیز پورے وثوق سے کہ سکتا ہے کہ مولانا اور ان کے رفقاء کار کی بزرگوں سے عقیدت و محبت کا جو جذبہ انہیں ان کاموں کے لئے بر انگیختہ کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔وہی اس ضمیمے کو حسین اور دلپذیر کرے گا۔اور محبین و متوسلین خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے معلومات کا ذخیرہ اور باعث تسکین بنائے گا۔دعا ہے کہ رب قدیر حضور صاحب لولاک علیہ افضل الصلوات والسلام کے تصدق قبول بارگاہ کا شرف بخشے ۔

آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383