Sep 17, 2026 02:52 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
رضا اکیڈمی کا خصوصی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے جائزے کے لیے نیپال پہنچ گیا

رضا اکیڈمی کا خصوصی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے جائزے کے لیے نیپال پہنچ گیا

16 Sep 2026
1 min read

رضا اکیڈمی کا خصوصی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے جائزے کے لیے نیپال پہنچ گیا 

نیپال گنج، 16 ستمبر 2026ء: 

رضا اکیڈمی ممبئی کے بانی و قائد ملت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ کی قیادت میں رضا اکیڈمی کا خصوصی وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے حالات کا جائزہ لینے اور متاثرین کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے نیپال پہنچ گیا۔ وفد کی آمد پر علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال کے ذمہ داران و اراکین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال کے صدر حضرت مولانا الحاج محمد ناصرالدین انصاری صاحب، مفتی محمد کہف الورا مصباحی صاحب، نائب صدر لُمبنی پردیش اور محمد توحید رضا، میڈیا انچارج علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال سمیت دیگر ذمہ داران و اراکین موجود رہے۔

 ملاقات کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال، متاثرین کی ضروریات اور جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریلیف مہم اور امدادی اقدامات سے بھی رضا اکیڈمی کے خصوصی وفد کو آگاہ کیا گیا۔ رضا اکیڈمی اور علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال کے ذمہ داران نے باہمی مشاورت سے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے، متاثرین کے حالات معلوم کرنے اور انسانی بنیادوں پر ممکنہ امدادی اقدامات کے سلسلے میں ضروری امور پر گفتگو کی۔ 

علماء فاؤنڈیشن بانکے نیپال کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم مسلسل جاری ہے، جس کے تحت مختلف مساجد و مدارس اور عوام سے ریلیف فنڈ جمع کرکے متاثرین تک امداد پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)