Feb 7, 2026 06:11 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دعائیہ کلمات   محبوب العلما  صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی حفظہ اللہ

دعائیہ کلمات محبوب العلما  صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی حفظہ اللہ

13 Nov 2025
1 min read

دعائیہ کلمات 

محبوب العلما  صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی حفظہ اللہ

سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ

و چیف ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم 

الحمد للّٰہ آج ہمیں یہ جان کر بہت مسرت ہوئی کہ عرس قادری قاسمی برکاتی کے صد سالہ موقع پر علماء کونسل نیپال کے زیر اہتمام نکلنے والے ہفت روزہ اخبار "نیپال اردو ٹائمز" کی پوری ادارتی ٹیم نے "خانقاہ برکاتیہ نمبر" شائع کرنے کا عزم مصمم کیا ہےاور یہ ایک اچھی   پہل بھی ہے خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ سے خانقاہِ یار علویہ فیض الرسول براؤں شریف کا بڑا گہرا تعلق  رہا ہے یہ دونوں خانقاہیں اپنی روحانی و علمی مشن میں ایک دوسرے سے گہرے  ربط وضبظ رکھتے ہیں اور دونوں کا نصب العین بھی ایک ہے 

اس موقع پر نیپال اردو ٹائمز کے چیف ایڈیٹر حضرت مولانا عبد الجبار نظامی علیمی صاحب قبلہ اور ان کی پوری ادارتی ٹیم کو صمیم قلب کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 اور دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک صلی لوک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل   نیپال اردو ٹائمز کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور خانقاہ برکاتیہ کے جملہ مشائخ  کرام کے فیوض و برکات سے ہم سبھی کو مالا مال فرمائے آمین

صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی

سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ

و چیف ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء

براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیا مورخہ 14جمادی الاولی 1446ھ بمطابق 6نومبر 2025بروز جمعرات

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383