Sep 3, 2026 12:56 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال میں سرنگوں میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لئے بھارت نے خصوصی ٹیم بھیجی،

نیپال میں سرنگوں میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لئے بھارت نے خصوصی ٹیم بھیجی،

02 Sep 2026
1 min read

نیپال میں سرنگوں میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لئے بھارت نے خصوصی ٹیم بھیجی،

 ۱۰ ٹن امدادی سامان بھی پہنچا

 احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی 

 نیپال اردو ٹائمز

 کاٹھمانڈو نیپال میں بھوٹے کوشی ندی میں آنے والے سیلاب کے باعث رسوا ضلع میں واقع پن بجلی منصوبوں کی سرنگوں میں پھنسے ملازمین کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے بھارت نے امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں مدد کے مقصد سے ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نیپال بھیجی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ضروری تکنیکی آلات اور امدادی سامان بھی نیپال پہنچایا گیا ہے۔بھارت سے بھیجی گئی ٹیم اور تکنیکی سامان کے کاٹھمنڈو پہنچنے کے بعد بھارتی سفارتخانے نے اسے نیپال حکومت کے حوالے کر دیا۔ نیپال حکومت کی درخواست پر بھارت نے ماہرین کی یہ ٹیم اور ضروری آلات روانہ کیے ہیں۔بھوئے کوشی ندی میں سیلاب آنے کے بعد رسوا کے مختلف علاقوں میں واقع پن بجلی منصوبوں کی سرنگوں میں موجود ملازمین تک پہنچنے اور انہیں محفوظ طریقے سے باہر نکالنے میں امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیپال نے بھارت سے تکنیکی مدد طلب کی تھی۔بھارت کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم سرنگوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے ضروری تکنیکی مہارت اور جدید آلات سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ نیپال کے لیے تقريباً ۱۰ أن امدادی سامان بھی بھیجا گیا ہے،

 جسے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی بھارت دو مرتبہ امدادی سامان لے کر طیارے نیپال بھیج چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر ۵۷.۵ ئن امدادی سامان نیپال پہنچایا جا چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل فراہم کی جانے والی امدادی اشیا اور تکنیکی معاونت کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنا اور مشکل میں پھنسے افراد تک بروقت مدد پہنچانا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)