May 10, 2026 05:26 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مولانا توصیف رضا کی پراسرار موت: اہلیہ کے الزامات کے بعد پولیس نے کی تحقیقات تیز

مولانا توصیف رضا کی پراسرار موت: اہلیہ کے الزامات کے بعد پولیس نے کی تحقیقات تیز

03 May 2026
1 min read

مولانا توصیف رضا کی پراسرار موت: اہلیہ کے الزامات کے بعد پولیس نے کی تحقیقات تیز

 ۔ پریس ریلیز

 نیپال اردو ٹائمز

 محمد رضوان احمد مصباحی

 بریلی/کشن گنج: بہار کے ضلع کشن گنج سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا توصیف رضا مظہری کی پراسرار موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اہلیہ کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد اتر پردیش پولیس نے کیس کی ازسرِ نو جانچ شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا توصیف رضا مظہری عرس تاج الشریعہ علیہ الرحمہ میں شرکت کی غرض سے 25 اپریل کو بریلی آئے تھے اور 27 اپریل کو واپسی کے دوران ان کی لاش بریلی کینٹ ریلوے ٹریک کے کنارے برآمد ہوئی۔ ابتدائی طور پر اسے حادثہ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اہل خانہ نے اس پر شبہ ظاہر کیا۔ مرحوم کی اہلیہ تبسم نے الزام لگایا ہے کہ ٹرین کے اندر کچھ افراد کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے دوران مولانا کا گلا دبایا گیا اور بعد ازاں انہیں چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا گیا۔

 انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جھگڑے کے دوران مولانا نے فون کے ذریعے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور اس کی آڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ شدید چوٹ اور صدمہ بتائی گئی ہے، جبکہ گلا دبانے کی تصدیق واضح طور پر نہیں ہو سکی۔ اس کے باوجود اہل خانہ اور مقامی مسلم تنظیموں کے مطالبے پر پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، تو کیس کو جی آر پی (ریلوے پولیس) کے حوالے کر دیا جائے گا۔ فی الحال تمام ممکنہ پہلوؤں پر تحقیق جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ نیپال اردو ٹائمز اس واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی، قارئین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

#Justice4Tauseef

#Stopkillingmuslim

#Stopmoblinching

#nepalurdutimes

#abduljabbar

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)