Sep 13, 2026 09:47 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
لوٹن بازار میں ختمِ قادریہ شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد

لوٹن بازار میں ختمِ قادریہ شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد

12 Sep 2026
1 min read

لوٹن بازار میں ختمِ قادریہ شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد

لوٹن بازار، سدھارتھ نگر: ختنۂ مسنونہ کی خوشی کے موقع پر عزیزم محمد حسنین رضا سلمہ القوی، ابنِ حضرت مولانا سمیع اللہ صاحب قبلہ کے لیے ختمِ قادریہ شریف کی ایک بابرکت اور روحانی محفل کا انعقاد ۹ ستمبر ۲۰۲۶ء بروز جمعرات بمقام لوٹن بازار، ضلع سدھارتھ نگر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔

محفل میں علاقے کے ممتاز علماء، حفاظ، مشائخ اور معززین سمیت اہلِ خانہ و احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر نانا جان الحاج حضرت مولانا جمال الدین یار علوی صاحب قبلہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں مولانا دانش رضا گورکھپوری، مولانا محمد اشفاق صاحب، مولانا ارشد رضا فیضی، مولانا محمد عارف، حافظ شہزاد صاحب، مولانا سیف الزماں اور دیگر علماء و معزز شخصیات نے شرکت کرکے محفل کی رونق بڑھائی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ختمِ قادریہ شریف اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا۔ علماء کرام نے ختنۂ مسنونہ کی دینی اہمیت اور سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کے حوالے سے مختصر اور مفید گفتگو فرمائی۔ مقررین نے والدین کو بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگی کو اسلامی تعلیمات اور سنتِ رسول ﷺ کے مطابق سنوارنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر عزیزم محمد حسنین رضا کے لیے صحت و تندرستی، نیک بختی، علم و عمل میں ترقی، دین کی خدمت کی توفیق اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علماء و مشائخ نے اہلِ خانہ کو ختنۂ مسنونہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور بچے کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں شرکائے محفل کی تواضع کا اہتمام کیا گیا۔ محفل نہایت پُرسکون، روحانی اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اہلِ خانہ نے تمام علماء، مشائخ، معززین اور احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی شرکت سے اس بابرکت موقع کو مزید یادگار بنایا۔

ازقلم: محمد شفیق علیمی غفرلہ

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)