Aug 11, 2026 04:55 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
108/ویں عرس رضوی کے موقع پر نعتیہ مقابلہ کا ہوا انعقاد

108/ویں عرس رضوی کے موقع پر نعتیہ مقابلہ کا ہوا انعقاد

10 Aug 2026
1 min read

108/ویں عرس رضوی کے موقع پر نعتیہ مقابلہ کا ہوا انعقاد

 سید افتخار انجم فاؤنڈیشن نوتنواں کے زیر انتظام اختتام پذیر ہوا

 شبیر احمد نظامی مہراج گنج 

گزشتہ روز سید افتخار انجم گرلس اکیڈمی نوتنواں میں سید افتخار انجم فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 108/واں عرس رضوی و نعتیہ مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ سرپرستی محترمہ سیدہ نوشابہ نور اہلیہ الحاج سید افضال احمد و صدارت عالمہ فاضلہ صدیقہ بانو امجدی صدر معلمات اکیڈمی ہذا نے کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور زینب خاتون بنت محمد مسلم امہواں دوگہرا جماعت فضیلت و روبینہ خاتون بنت محمد آزاد بندرہواں نوتنواں نے انجام دیا۔ پروگرام کا آغاز اکیڈمی کی ہونہار طالبہ عزیزہ سمیا خاتون جماعت اولیٰ کے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بعدہٗ یکے بعد دیگرے طالبات نے حمد باری تعالیٰ و نعت و منقبت پیش کئے۔ دوران مقابلہ اکیڈمی کی طالبات نے خطاب بھی کیا۔ جس میں عزیزہ سنبل فاطمہ حنفی بنت حافظ و قاری خیر الدین علیمی بقائی بسہوا شکار گڑھ کلہوئی بازار جماعت ثالثہ، عزیزہ خوشیدہ خاتون بنت سراج الدین مہیش پور مہندیا جماعت ثالثہ اور عزیزہ عشرت فاطمہ بنت مولانا محمد دانش رضا بڑگوں کلہوئی بازار جماعت اعدادیہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رَضِیَ اللہ عنہ کے نزدیک علمِ دین اصلِ سعادت ہے۔ لیکن جو دنیوی علوم انسان کو خالق کی معرفت، کائنات کے اسرار اور رفاہِ عامہ کی طرف لے جائیں وہ بھی قابلِ قدر ہیں۔ آپ نے یہ نظریہ دیا کہ دنیوی علوم کو اگر دینی اور اخلاقی اصولوں کے تابع کر دیا جائے تو یہ دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کا ضامن بن جاتے ہیں۔ 

مقابلہ میں عزیزہ شاذمہ خاتون بنت محمد رفیق بیل بھریا باگاپار جماعت رابعہ نے پہلا مقام، عزیزہ کائنات صدیقی بنت عبارت صدیقی موہنا پور ڈھالا جماعت اولیٰ نے دوسرا مقام جبکہ خدیجہ خاتون بنت علیم اللہ بڑگوں کلہوئی بازار جماعت اعدادیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد صدر معلمات کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر سیدہ نجیبہ خاتون، سیدہ ثنا خاتون، سیدہ ذکریٰ خاتون، عالمہ خوشنما انجم امجدی، عالمہ شاہدہ خاتون حسنی، عالمہ حنا خاتون حسنی، عالمہ شمع خاتون حسنی کے علاوہ اکیڈمی کی طالبات شریک تھیں۔ سید افتخار انجم فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر الحاج سید افضال احمد نے نمائندہ کو بتایا کہ نعتیہ مقابلہ میں کامیاب طالبات کو یوم آزادی کے موقع پر انعام و اکرام سے نوازا جائے گا ان شاء اللہ۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)