مولانا توصیف رضا صاحب کے انصاف کی مانگ ہوئی تیز
۔ پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز
محمد رضوان احمد مصباحی
پوٹھیا: مولانا توصیف رضا مظہری کو انصاف دلانے کی تحریک میں دن بہ دن شدت آتی جا رہی ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں کینڈل مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج مقامی نوجوانوں کی قیادت میں طیب پور بازار سے چچوا باری چوک تک ایک پُرامن کینڈل مارچ نکالا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں تختیاں اور روشن موم بتیاں اٹھا کر مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور انتظامیہ سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔
اس مارچ میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مقامی عوام نے واضح کیا کہ جب تک مولانا توصیف رضا مظہری کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، تب تک احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جاری کردہ: محمد رضوان احمد مصباحی (نیپال اردو ٹائمز)
Justicefortauseef#
nepalurdutimes#
