Sep 14, 2026 10:01 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مجود عصر قاری غلام محی الدین قادری کے والد مولانا الحاج عبد الجبار قادری کا انتقال،

مجود عصر قاری غلام محی الدین قادری کے والد مولانا الحاج عبد الجبار قادری کا انتقال،

13 Sep 2026
1 min read

مجود عصر قاری غلام محی الدین قادری کے والد مولانا الحاج عبد الجبار قادری کا انتقال،

علمی و دینی حلقوں میں رنج و غم کی لہر

سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)

دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا ضلع سنت کبیر نگر  کے صدر شعبہ قراءت مجود عصر حضرت مولانا قاری غلام محی الدین قادری صاحب  کے والد گرامی وقار حضرت علامہ و مولانا الحاج عبد الجبار قادری علیہ الرحمہ سابق استاذ جامعہ اہلسنت مظفر العلوم سرسیا ضلع سدھارتھ نگر یوپی کا گذشتہ  شب میں انتقال ہو گیا۔

مرحوم ایک دین دار، با عمل عالم دین اور مسلک اعلیٰ حضرت کے متحرک مبلغ تھے۔

آپ کی ولادت 1944ء میں موضع چرکھوا ضلع سدھارتھ نگر کے ایک دین دار گھرانے میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے تکمیل درس نظامی کے لیے دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر میں داخلہ لیا۔ آپ ادارہ ہذا کے باکمال فاضلین اور قابل فخر خوشہ چینوں میں شمار ہوتے 

تھے۔آپ نے حضرت بدر الملت علامہ بدر الدین احمد، حضرت شیخ العلماء علامہ غلام جیلانی اعظمی اور حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہم الرحمہ جیسے بافیض اساتذہ کرام سے علوم و معارف کی منزلیں طے کیں۔

آپ حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ یار علی علوی علیہ الرحمہ کے دست حق پرست پر بیعت ہو کر سلوک و روحانیت کے عروج سے روشناس ہوئے۔

حجۃ العلم مفتی قدرت اللہ الرضوی علیہ الرحمہ سابق شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا اور صوفی باصفا حضرت علامہ صوفی محمد صدیق علیہ الرحمہ اور حضرت مولانا جمیل بستوی علیہ الرحمہ جیسی نیک ہستیاں آپ کے رفقائے درس میں شامل تھیں۔

2008ء میں آپ حج و زیارت حرمین شریفین سے مشرف ہوئے۔

بلا شبہ آپ کی رحلت صاحبزادگان، تلامذہ و متعلقین کے لیے باعث رنج و غم ہے۔

اس موقع پر فقیر قادری احمد رضا اعظمی رضوی مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا نے  بالخصوص الحاج احتشام الدین صاحب اور قاری غلام محی الدین قادری صاحب اور محمد زبیر صاحب کو تعزیت پیش کرتے ہوئے 

ان صبر و شکر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

قاری نثار احمد نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت روشن العلوم لیڈوامہوا امرڈوبھا، قاری اخلاق احمد نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت انوار العلوم گولا بازار 

قاری محمد اسامہ،قاری عتیق الرحمان نظامی وغیرہ نے نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)