Sep 3, 2026 12:56 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بھوٹے کوشی سیلاب: پاکستان کا نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

بھوٹے کوشی سیلاب: پاکستان کا نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

02 Sep 2026
1 min read

بھوٹے کوشی سیلاب: پاکستان کا نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

 پاکستانی سفیر محمد عامر خان نے وزارتِ خارجہ نیپال میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

 کٹھمنڈو، نیپال: بھوٹے کوشی دریا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر پاکستان نے حکومت اور عوامِ نیپال کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نیپال میں پاکستان کے سفیر H.E. محمد عامر خان نے آج نیپال کی وزارتِ خارجہ (MOFA Nepal) میں قائم تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ 

انہوں نے بھوٹے کوشی دریا کے سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے وسیع نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت پیش کی۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل اور غم کی گھڑی میں نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اس صورتحال پر پاکستان کی جانب سے اظہارِ ہمدردی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ 

بھوٹے کوشی دریا کے سیلاب نے نیپال کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے، جبکہ کئی مقامات پر انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایسے مشکل وقت میں بین الاقوامی برادری اور دوست ممالک کی جانب سے نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی متاثرین کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے اس تعزیتی اقدام نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو نمایاں کیا ہے کہ قدرتی آفات اور مشکل حالات میں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)