Aug 22, 2026 04:00 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
یورپی یونین کی سفیر کی وزیر خارجہ ششیر خانل سے ملاقات، باہمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

یورپی یونین کی سفیر کی وزیر خارجہ ششیر خانل سے ملاقات، باہمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

20 Aug 2026
1 min read

یورپی یونین کی سفیر کی وزیر خارجہ ششیر خانل سے ملاقات، باہمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی

نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

کاٹھمانڈو

وزیر خارجہ ششیر خانال سے یورپی یونین کی سفیر ویرونیکا لورینزو نے ۱۸ اگست پیر کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے نیپال اور یورپی یونین کے مابین باہمی مفادات اور ترقیاتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔یہ ملاقات نیپال کی وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئی۔سفیر لورینزو اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر کے وطن واپس جا رہی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے نیپال-یورپی یونین کے باہمی مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے نیپال کو ترقیاتی امداد جاری رکھنے پر زور۔دوطرفہ تجارت بڑھانے کے مواقع پر بات۔جمہوریت، انسانی حقوق اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔وزیر خارجہ نے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:آپ نے اپنی تعیناتی کے دوران نیپال اور یورپی یونین کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ آپ کے دور میں دونوں جانب تعاون کے نئے دروازے کھلے۔ نیپال آپ کی خدمات کا قدر دان ہے۔ آپ کے مستقبل کے لیے نیک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔وزیر خارجہ نے سفیر کی خدمات کو خواہشات ہیں۔سفیر نے اپنی تعیناتی کے دوران وزارت خارجہ کے تعاون اور فعال کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا نیپال کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات شراکت داری اور احترام پر مبنی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعلقات آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)