Aug 22, 2026 04:00 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ذمہ دارانہ اختلاف رائے جمہوریت کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی مضبوطی کی علامت ہے: صدر پوڈیل

ذمہ دارانہ اختلاف رائے جمہوریت کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی مضبوطی کی علامت ہے: صدر پوڈیل

20 Aug 2026
1 min read

ذمہ دارانہ اختلاف رائے جمہوریت کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی مضبوطی کی علامت ہے: صدر پوڈیل

احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی

نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

کاٹھمانڈو صدر رام چندر پوڈیل نے کہا ہے کہ حکمرانی پر مناسب، معقول اور صوابدیدی سوالات اٹھانا ہی جمہوریت کو زندہ اور متحرک رکھنے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی یوم نوجوانان کے موقع پر کاٹھمانڈو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کا انجن اور جمہوریت کا محافظ قرار دیا۔صدر نے کہا کہ کوئی بھی نظام اس وقت تک مضبوط نہیں رہ سکتا جب تک اس پر سوال نہ اٹھیں۔نظام حکومت پر متوازن، معقول اور تعمیری سوالات اٹھانا ایک پھلتی پھولتی جمہوریت کی کلید ہے۔ اگر عوام اور میڈیا حکومت سے سوال کرنا چھوڑ دیں تو جوابدہی ختم ہو جاتی 

ہے اور جمہوریت کمزور پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر حکومت کے فیصلوں کا جائزہ لینے کا نام ہے۔بین الاقوامی یوم نوجوانان کے موضوع "نوجوان اور

ترقی" پر بات کرتے ہوئے صدر نے نئی نسل کے کردار کو سراہا۔نوجوان صرف مستقبل کے معمار نہیں، وہ آج بھی معاشی، سماجی اور سیاسی تبدیلی کے محرک ہیں۔موجودہ  نوجوان ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور عالمی حالات سے مکمل آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا:ملک کی ترقی میں نوجوانوں کی فعال

شرکت کے بغیر کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور قیادت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملک کی 

تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔صدر پوڈیل

نے نوجوانوں کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی کے ساتھ جرات بھی ضروری ہے۔آپ ٹیکنالوجی اور دنیا کو سمجھتے ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ میں نظام حکومت کی خامیوں پر جرات مندانہ اور صوابدیدی سوالات اٹھانے کا حوصلہ بھی ہو۔ تنقید برائے تنقید نہیں، بلکہ حل کے ساتھ سوال کریں۔صدر نے اختلاف رائے کو جمہوریت کا حسن قرار دیا۔ذمہ دارانہ اختلاف رائے جمہوریت کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی اختلاف رائے حکومت کو غلطیوں سے بچاتا ہے اور نظام کو مزید شفاف اور مستحکم بناتا ہے۔ صحت مند جمہوریت میں ہر آواز، ہر رائے کی گنجائش ہونی چاہیے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)