Nov 11, 2026 07:05 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
سورۃ النور کی روشنی میں اسلام کا نظام معاشرت*

سورۃ النور کی روشنی میں اسلام کا نظام معاشرت*

11 Nov 2026
1 min read

*سورۃ النور کی روشنی میں اسلام کا نظام معاشرت*

 

غلام مصطفی جلگاؤں مہاراشٹر

اگرقران پاک کی سورتوں کا بالاستیعاب مطالعہ کیا جائے تو اسے ہر بار تلاوت کرنے پر ایک الگ چاشنی ، علمی نکتہ اور دور حاضر میں ہونے والی چیزوں سے بڑا گہرا تعلق دکھائی دیتا ہے انہی سورتوں میں سے ایک سورہ نور بھی ہے۔

اس صورت میں 64 ایات اور 9  رکوع ہیں۔ مجموعی طور سے دیکھا جائے تو یہ سورت ناجائز تعلقات، حد زنا، تہمت زنا جیسے سنگین جرائم کے احکام، عہد رسالت میں پیش آنے والے واقعہ افک ،گھروں میں داخل ہونے کے آداب ،مرد و عورت کو پردے کے حکم اور اخرت میں اللہ تبارک و تعالی کے وعدے کے ذکر پر مشتمل ہے۔  

اسلام نے جہاں ایمان والوں کو حسن اخلاق سے مزین ہونے اور جرائم کے ارتکاب پر تنبیہ فرمائی ہے وہیں جرائم کے ارتکاب پر سزا بھی بیان کی ہے اور جرائم پر روک لگانے کے لیے ادھوری اور غیر موثر کوشش نہ کی بلکہ ایسا جامع نظام بنایا جس پر عمل کرنے سے پوری سوسائٹی جرائم سے محفوظ رہ سکتی ہے۔

اس صورت میں مرد و عورت کو اس بات کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنا دامن عصمت کو ہر عیب و نقص سے پاک رکھیں۔

سورت کا ابتدائی مضمون حد زنا کے بارے میں ہے۔ جس میں زانی اور زانیہ کے لیے 100 کوڑے لگانے کا حکم ہے اور اگے اس بات کا تذکرہ ہے کہ مومنین کی ایک بڑی جماعت کو چاہیے کہ وہ ان دونوں کی سزا کو دیکھیں۔ اسلام نے جو سزائیں مقرر کی ہیں ان میں دو باتوں کا لحاظ رکھا گیا ہے ایک تو یہ کہ مجرم کو اس کے کیے کی سزا دی جائے اور دوسرا یہ کہ دوسرے لوگوں کو جرائم کے ارتکاب سے روکا جائے۔ اور اتنی سخت سزا کی حکمت یہ ہو سکتی ہے کہ جس جرم کی سزا ہلکی ہوتی ہے لوگ اس کو حصول لذت کی خاطر کر بیٹھتے ہیں۔ 

اسلام نے جن چیزوں کے بجا لانے کا حکم دیا اس میں ہمارا، ہماری قوم کا بلکہ پوری انسانیت کا فائدہ ہے۔ اور جن چیزوں سے منع کیا تو اس میں یقینا ہمارا،ہماری قوم کا بلکہ پوری انسانیت کا نقصان ہے۔دین اسلام قیامت تک کے لیے ہے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ انے والے وقت میں اس کی حرام چیزیں حلال ہو جائیں یا حلال چیزیں حرام ہو جائیں۔یا ان سے مرتب ہونے والے جو نقصانات ہیں وہ ختم ہو جائیں۔

زنا کی سزا کے بعد فورا تہمت زنا کی سزا بھی بیان فرما دی قران پاک کا یہ اسلوب کتنا معنی خیز ہے کہ اگر تہمت زنا کا ذکر نہ ہوتا تو جو چاہتا کسی بھی پاک دامن مرد و عورت کو زانی کہہ دیتا۔ لیکن اسلام نے انسان کی عظمت و عفت کا اتنا لحاظ رکھا کہ چار گواہوں 

جنہوں نے اپنی انکھوں سے وہ بد فعلی دیکھی ہو ان کے بغیر کسی کا زانی ہونا ثابت نہیں ہوگا۔  اور اگے یہ سزا بھی بیان کردی کہ اگر کوئی کسی پر زنا کی تہمت لگائے اور چار گواہ نہ پائے تو اسے 80 کوڑے لگائے جائیں گے۔

یہاں تک تو بات ٹھیک تھی لیکن پھر بھی ایک صورتحال ایسی تھی جس کی طرف قران ہماری رہنمائی نہیں کرتا تو شاید ہماری زندگی وبال جان بن کر رہ جاتی اور وہ یہ تھی کہ اگر شوہر نے اپنی بیوی کو کسی اجنبی مرد کے ساتھ زنا کرتے دیکھ لیا اور اس کے پاس اپنے علاوہ کوئی گواہ موجود نہ ہو تو کیا وہ اس عورت کے ساتھ بے غیرتی کی زندگی گزارے گا یا پھر اس پر زنا کا دعوی کر کے تہمت زنا کی سزا کا مستحق بن جائے گا۔

بعینہ یہی صورتحال عہد نبوی میں پیش آئی۔ حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ایک صحابی میں اپنی بیوی پر تہمت لگائی حضور اقدس نے فرمایا: گواہ لاؤ۔ ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد لگائی جائے گی۔ انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ کوئی شخص اپنی عورت پر کسی مرد کو دیکھے تو گواہ ڈھونڈنے جائے؟ 

حضور نے وہی جواب دیا( یعنی چار گواہ لاؤ ورنہ حد قائم ہوگی) پھر انہوں نے کہا قسم ہے اس کی جس نے رسول اللہ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بے شک میں سچا ہوں اور خدا یقینا کوئی ایسا حکم نازل فرمائے گا جو میری پیٹھ کو حد سے بچا دے۔ اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام یہ وحی لے کر تشریف لائے؛ 

“کہ جو مرد اپنی عورتوں کو عیب لگاتے ہیں اور ان کے پاس اپنے سوا کوئی گواہ نہ ہو تو وہ یہ گواہی دے اللہ کے نام سے کہ وہ سچا ہے اور پانچویں مرتبہ میں یہ کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت اگر وہ جھوٹا ہو۔”

 اور اسی طرح عورت بھی کرے۔

ان ایات میں بیوی پر زنا کی تہمت لگانے کا جو حکم ہوا اسے شریعت کی اصطلاح میں لعان کہتے ہیں۔نازل فرما کر رب قدیر نے ازدواجی زندگی میں عدم اتفاقی اور عدم میلان جیسی چیزوں کا صفایا فرما دیا۔

حد زنا،تہمت زنا اور لعان کے حکم کے بعد رب قدیر نے واقعہ افک کا تذکرہ فرمایا۔ اور اس میں مسلمانوں کو ادب سکھاتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ جب تم نے یہ بہتان سنا تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ تم مسلمان مرد ہو اور عورت اپنے لوگوں پر نیک گمان رکھتے۔ بلکہ ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے بہتان سنا تو میں کہہ دینا چاہیے تھا کہ یہ کھلا بہتان ہے ہمیں اس معاملے میں بولنے کا اختیار نہیں۔پھر رب تعالی نے بیان فرمایا: 

گندی عورتیں  گندے مردوں  کیلئے ہیں۔

گندے مرد گندی عورتوں کے لیے ہے۔

ستھرے مرد ستھری عورتوں کے لیے اور ستھری عورتیں ستر مردوں کے لیے۔

یہ اتنا صاف اور واضح بیان ہے کہ ہر کس و ناقص عالم ہو یا غیر عالم بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

اسی کے ساتھ اس سورت کا اگلا مضمون طرز معاشرت کی بات کرتا ہے۔ اس میں معاشرت کہ کچھ قوانین سکھائے گئے ہیں  کہ جب کسی کے گھر جاؤ تو اجازت کس طرح لینا چاہیے، کہاں کھڑا ہونا چاہیے، کتنی بار اجازت لینی چاہیے، اس کی تفصیل حدیث ہے۔

حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ معمول تھا کہ جب کسی کے گھر تشریف لے جاتے ہیں اور طلب فرماتے تو دروازے کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوتے بلکہ دائیں یا بائیں کھڑے ہوتے۔ کیونکہ اس وقت دروازوں پر پردے لٹکانے کا رواج نہ تھا۔

نیز دروازے کو کھٹکھٹانا بھی اذن طلب کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

اگر صاحب خانہ ازن طلب کرنے والے سے پوچھے کہ تم کون ہو تو اسے اپنا نام بتانا چاہیے صرف یہ کہہ دینا"میں ہوں"درست نہیں۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے ناپسند فرمایا ہے۔

زیادہ سے زیادہ تین بار اجازت طلب کی جائے اگر تیسری بار میں جواب نہ ائے تو واپس چلا آئے۔  

شریعت اسلامیہ مومن کو صرف گناہوں سے نہیں روکتی اور نہ صرف جرائم کے ارتکاب پر سزا دیتی ہے بلکہ گناہوں کی طرف لے جانے والے ذرائع اور وسائل سے بھی روکتی ہے کیونکہ جب گناہوں کی طرف لے جانے والا راستہ ہی بند ہو جائے گا تو گناہوں کا ارتکاب اسان نہیں ہوگا۔ اس سورت کے آنے والے مضمون میں اسی مفہوم کو واضح کیا گیا ہے۔

اس میں مومن مرد و عورت کو اپنی نگاہیں نیچی رکھنے،شرمگاہوں کی حفاظت کرنے اور بطور خاص عورتوں کو اوڑنی سے اپنے سینوں کو ڈھانپنے کی تاکید کی گئی۔اس کے علاوہ اور بھی کئی اہم نکات اس سورہ مبارکہ میں ہیں مضمون کی طوالت جن کے ذکر کو اجازت نہیں دیتی۔ لہذا بعض اوقات حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اس سورت کا بالستیعاب مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کے معمولات میں اس سورت کو جگہ دیں۔ یقینا وہ اپنی زندگی میں کافی تبدیلی محسوس کریں گے۔

غلام مصطفی جلگاؤں مہاراشٹر

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)