Feb 7, 2026 06:11 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ہائی بلڈ پریشر فطری زندگی سے بغاوت کا نتیجہ : ڈاکٹر محمد ارشد خان۔

ہائی بلڈ پریشر فطری زندگی سے بغاوت کا نتیجہ : ڈاکٹر محمد ارشد خان۔

05 Jan 2026
1 min read

ہائی بلڈ پریشر فطری زندگی سے بغاوت کا نتیجہ 

ڈاکٹر محمد ارشد خان۔

موسم سرما میں مزید احتیاط کی ضرورت ،سینے میں بھاری پن،سانس  پھولنے،گردن میں بھاری پن جیسی  کیفیت پیدا ہونے پر ڈاکٹروں سے صلاح ضرور لیں۔۔۔۔

ہائی بلڈ پریشر کے سلسلے میں نوتنواں گنیش پور کے مشہور معالج ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا کہ فطری زندگی سے بغاوت کے نتیجے میں وجود میں آئی بلڈ پریشر کی بیماری اس وقت سنگین صورت اختیار کر چکی ہے اب اس کا دائرہ معمر بزرگوں سے ہوتا ہوا جوان پھر نوجوانوں تک پہنچ چکا ہے شہری آرام پسندی ترقی یافتہ ممالک کی شناخت رہی اس بیماری کی ضد میں اب گاؤں کا متوسط طبقہ بھی تیزی سے گرفتار ہو رہا ہے ہائی بلڈ پریشر کے سلسلے میں ہارڈ اٹیک برین ہیمرج اور انجماد خون سے ہونے والی اموات کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا افسوس ہے کہ بعض بنیادی احتیاط کے ساتھ اس کے رسک کو 80 فیصد تک کم کئے جانے کے امکان کے باوجود لوگ اس سے غفلت برت کر موت کو گلے لگا رہے ہیں موسم سرم میں درجہ حرارت کی کمی خون کی رگوں میں سکڑن جسمانی ورزش کی قلت مرغنغذاؤں کی بکثرت استعمال سے خون گاڑھا ہو کر ہائی بلڈ پریشر پھر اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بن جاتا ہے اس لیے اس موسم میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چند بنیادی امور اختیار کرنے پر اس رسک کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا غذاؤں کو متوازن رکھیں سرخ گوشت کا استعمال بلکلیہ ترک کر دیں اور ہری سبزیاں اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں صبح کے وقت بلڈ پریشر میں  اضافہ ہوتا ہے اس لیے بلڈ پریشر کے مریض علی الصباح سخت جسمانی ورزش سے احتیاط کریں ورنہ دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ہلکی و معمول کی ورزش ہلکی دھوپ نکلنے کے بعد ضرور کریں جب کہرے کی پرت اور دبیز ہوتی ہے فضا میں اکسیجن کی مقدار کم

ہو جاتی ہے اس لیئے باہر باہر نکلنے اور لمبی سانس لینے سے پرہیز کریں شراب نوشی کافی نوشی سگریٹ نوشی و حقہ نوشی سے بلکلیہ بچیں نیز باہر کے خانے سے بہی بچا جانا چاہیۓ بسا اوقات ہارٹ اٹیک اچانک ہوتا ہے اور پھر مہلت نہیں ملتی اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کولیسٹرال اور شوگر کی جانچ متواتر کراتے رہنا چاہیے کوشش کریں کہ موسم سرم میں وزن نہ بڑھنے پائے اس کے لیے لہسن شہد لیموں وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں طویل نشست سے بچیں اور وقفہ وقفہ چہل قدمی کر لیا کریں کوشش کریں کہ نماز کے لیے پیدل جایا کریں فرائض کے ساتھ سنن و نوافل کا بھی اہتمام کریں حد سے زیادہ قلبی تاثر نہ لیں ٹینشن اور فکر کو دور بھگائیں اور مسائل کو تقدیر پر چھوڑ دیا کریں رات پر سونے سے پہلے مراقبہ ضرور کریں عجوہ کھجور کھانے کا معمول بنا لیں ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا اگر سینے میں بھاری پن سانس پھولنے گردن میں تشنجی کیفیت کندوں یا جبڑوں میں درد سینے میں درد چکر وغیرہ کی صورتحال پیش آنے پر فوراً طبیب سے مشورہ کریں ۔

(سیکسولوجسٹ و سائیکاٹرسٹ)

 (گائناکولوجسٹ و آبسٹیٹریشن)

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383