Apr 5, 2026 06:46 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
برطانوی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف جنگ لڑنے سے واضح انکار

برطانوی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف جنگ لڑنے سے واضح انکار

02 Apr 2026
1 min read

برطانوی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف جنگ لڑنے سے واضح انکار

لندن:(ایجنسیاں) برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے صاف لفظوں میں انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے بدھ (یکم اپریل) کو واضح کر دیا کہ برطانیہ کسی بھی حال میں ایران کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 'آبنائے ہرمز' کو پھر سے کھولنے کے طریقوں پر ایک عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان امریکہ کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہے اور اب تک اسے کسی بھی ناٹو ممالک سے ایران کے خلاف جنگ میں حمایت نہیں ملی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ناٹو ممالک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔کیر اسٹارمر نے کہا کہ ''یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے یورپ کے ساتھ گہرے تعلقات کی ضرورت ہے۔'' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ''ایران جنگ ہمارا نہیں ہے۔ ہماری سیکورٹی کو مضبوط کرنے اور زندگی گزارنے کی لاگت کو کم کرنے کے مواقع اتنے بڑے ہیں کہ انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔''برطانوی وزیر اعظم کے مطابق مستقبل قریب میں یورپی یونین کے اتحادیوں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔برطانوی وزیر اعظمسے پریس کانفرنس کے دوران ایران جنگ میں شامل ہونے کے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ اس میں ڈونالڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کا ذکر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ

سے متعلق اپنا موقف نہیں بدلوں گا۔'' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ''دباؤ خواہ جیسا بھی ہو، شور شرابہ چاہے جتنا بھی ہو، میں اب برطانیہ کی مدد کے لیے آگے نہیں آئے گا۔ اس پر کیر اسٹارمر نے کہا کہ''ایران جنگ میں شامل ہونے کے معاملہ میں اپنا موقف تبدیل کرنے کے لیے کافی دباؤ ڈالا گیا ہے، لیکن میں جنگ برطانیہ کا وزیر اعظم ہوں اور مجھے اپنے قوامی مفادات کے مطابق ہی کام کرنا ہے۔''قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر برطانیہ سمیت اپنے اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ ''اب آپ لوگوں کو خود کے لیے لڑنا سیکھنا ہوگا۔ اب امریکہ آپ لوگوں کی مدد کے لیے موجود نہیں رہے گا۔'' ٹرمپ نے برطانیہ اور اسٹارمر کو بھی کئی بار خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ 'بی بی سی' کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ 'ناٹو' کے جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرنے پر بار بار تنقید کے بعد امریکہ کو اس اتحاد سے باہر نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383