Sep 21, 2026 05:31 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
تعلیم و تربیت کا عظیم سنگم رضوی درسگاہ مرکز

تعلیم و تربیت کا عظیم سنگم رضوی درسگاہ مرکز

11 Sep 2026
1 min read

تعلیم و تربیت کا عظیم سنگم رضوی درسگاہ مرکز

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز 

سیتا مڑھی ،پریس ریلیز، پر یہار چوک سے جانب مغرب تقریبا ساڑھے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم رضوی درسگاہ مرکز، مہادے پٹی ،نے تعلیم و تربیت کے میدان میں دھوم مچادی ہے، یہاں دینیات کے علاوہ ہندی انگلش حساب کا بھی نظم ہے آسمان چھوتی مہنگائی کے اس دور میں بھی معمولی فیس لے کر طلبہ اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ مالی اعتبار سے کمزور طلبہ اور طالبات سے کوئی بھی فیس نہیں لی جاتی ہے، یہ تعلیمی مرکز تقریبا 15 سالوں سے  بحسن و خوبی چل رہا ہے، اب تک سینکڑوں طلبہ اور طالبات دین کی بنیادی باتیں سیکھ کر آگے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بڑے شہروں اور دیگر جامعات کا رخ کر چکے ہیں، واضح ہو کہ رضوی درسگاہ مرکز کے بانی حضرت مولانا محمد شفیع احمد رضوی صاحب ہیں جو بہت ہی مخلص اور ملنسار ہیں ،اخلاق کے دھنی ہیں ،بزرگان دین سے سچی عقیدت رکھتے ہیں، خصوصا سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت سیدنا امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کے مزار اقدس پر بارہاں حاضری کے لیے جاتے ہیں، سال گزشتہ25 اگست 2025 کو آپ نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ساتھ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی، اور بارگاہ رسول میں حاضری کے شرفسے مشرف ہوئے، وہ بتاتے ہیں کہ میری خواہش رہتی ہے کہ ہر سال کسی نہ کسی بزرگ کے آستانے پر حاضر ہو کر ان سے اکتساب فیض حاصل کروں، ربیع الاول شریف کے مہینے میں گھر گھر ہری جھنڈیاں لگواتے ہیں جس سے گاؤں کی رونقدوبالا ہوجاتی ہے ،اس کے علاوہ دیگر دینی و مذہبی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش نظر آتے ہیں،گزشتہ پانچ ستمبر 2026 عیسوی بروز سنیچر کو یوم اساتذہ کے موقع پر رضوی درسگاہ میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے اساتذہ کی خدمت کوخراج تحسین پیش کیا قیمتی تحائف پیش کیے اور ان سے محبت و احترام کا اظہار کیا، ملحوظ رہے کہ رضوی درسگاہ کا وقت صبح اور شام مقرر کیا گیا ہے تاکہ اسکول میں پڑھنے والے طلباء بھی دینیات سیکھ سکیں ،

رپورٹ ابو افسر مصباحی نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)