Sep 21, 2026 04:43 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا

جامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا

19 Sep 2026
1 min read

جامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا 29 ستمبر کوجامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا 29 ستمبر کو

ملک کے ممتاز علما و مشائخ، خطبا و نعت خواں کی شرکت؛ تخصص، فضیلت، حفظ و قراءت کے 52 فارغین کی دستار بندی ہوگی

ناگور شریف، راجستھان (پریس ریلیز)

قادری ٹرسٹ جامعہ فیضانِ اشفاق، ناگور شریف، راجستھان کے زیرِ اہتمام 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا 29 ستمبر 2026ء، بروز منگل، نہایت تزک و احتشام اور روحانی و علمی شان کے ساتھ منعقد ہوگی۔ اس عظیم الشان دینی وعلمی پروگرام میں ملک کے مختلف علاقوں سے ممتاز علما و مشائخ، خطبا، ائمہ، قرّاء، نعت خواں اور وابستگانِ خانقاہ و مدارس کی شرکت ہوگی، جبکہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تکمیلِ تعلیم کرنے والے 52 طلبۂ کرام کی دستار بندی بھی اس پروگرام کا خصوصی اور مرکزی حصہ ہوگی۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں شہزادۂ حضور نعیم الاولیاء، خطیبِ ایشیا و یورپ، شیخِ طریقت حضرت علامہ سید محمد اشرف کلیم اشرفی جیلانی، سجادہ نشین خانقاہِ عالیہ احمدیہ اشرفیہ، جائس شریف، اور شہزادۂ حضور امینِ ملت، برکاتی دولہا، امانِ اہلِ سنت حضرت علامہ شاہ سید محمد امان میاں قادری برکاتی، ولی عہد خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ، کی خصوصی آمد و شرکت ہوگی۔

اجلاس کی صدارت جانشین مفتیِ اعظم راجستھان، شیرِ راجستھان حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان رضوی، شیخ الحدیث جامعہ اسحاقیہ، جودھپور، فرمائیں گے، جبکہ فخرِ رضویت، مفتیِ اعظم باسنی حضرت علامہ مفتی ولی محمد رضوی، سربراہِ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت، باسنی، کی قیادت وحمایت حاصل رہے گی۔

 

کانفرنس میں خطیبِ خصوصی کی حیثیت سے خطیبِ ہندوستان حضرت علامہ مولانا محمد سیف اللہ علیمی، کلکتہ، بنگال، حضرت علامہ ڈاکٹر غلام یحییٰ انجم مصباحی، دہلی اور خطیبِ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سعید نقشبندی، راجوری، جموں و کشمیر خطاب فرمائیں گے، جبکہ بلبلِ راجستھان حضرت قاری محمد شریف، پالی اپنی پرسوز و دلنشیں نعتیہ پیشکش سے محفل کو معطر کریں گے۔

کانفرنس کے کنوینر حضرت مولانا ڈاکٹر امجد اقبال خان قادری وحیدی، ڈائریکٹر اشفاقیہ پبلک اسکول، ناگور، نے بتایا کہ امسال جامعہ فیضانِ اشفاق کے مختلف شعبہ جات سے تکمیلِ تعلیم کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد کو علمی اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ ان کے مطابق تخصص فی الفقہ کے 8، درجۂ فضیلت کے 9، حفظِ قرآن کے 16 اور قراءت کے 19 طلبہ کی تکمیلِ تعلیم پر دستار بندی ہوگی۔ اس طرح مجموعی طور پر 52 فارغین اس باوقار علمی و دینی اعزاز سے سرفراز ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جشنِ دستار کی اس پروقار تقریب میں علمائے اسحاقیہ، باسنی، کمہاری، شیرانی آباد، ناگور، جودھپور اور راجستھان کے دیگر علاقوں کے ممتاز علمائے کرام و مشائخ بھی شرکت فرمائیں گے، جس سے اس پروگرام کی علمی، روحانی اور دینی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

صاحبزادہ مولانا غلام عبدالقادر جیلانی (محمد میاں) ازہری، ڈائریکٹر تنظیم ابنائے فیضانِ اشفاق، ناگور شریف، کے بیان کے مطابق اس عظیم الشان جشن کا آغاز بعد نمازِ فجر اجتماعی قرآن خوانی، نعت و منقبت سے ہوگا، جس کے بعد دن بھر مختلف علمی و روحانی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بعد نمازِ ظہر تقریبِ ختمِ قادریہ شریف، 

ختم بخاری شریف اور علمائے کرام کے خطابات، تقاریر و تاثرات کا سلسلہ ہوگا، جبکہ دینی و علمی موضوعات پر اہلِ علم اپنے قیمتی افکار و خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔

بعد نمازِ عصر زائرین و حاضرین کو موئے مبارک حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، موئے مبارک حضور غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر 

بزرگانِ دین کے تبرکات کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا۔

بعد نمازِ مغرب لنگرِ غوثیہ شریف کی تقسیم ہوگی، جبکہ بعد نمازِ عشاء طلبۂ جامعہ کا خصوصی پروگرام، علمائے کرام کے خطابات اور دستارِ افتا، دستارِ فضیلت، دستارِ حفظ و دستارِ قراءت کی باوقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوگی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرینِ محفل میں توشہ شریف و لونگ بھی تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر جامعہ فیضانِ اشفاق کی علمی، دینی، تعلیمی و تربیتی خدمات کو بھی اجاگر کیا جائے گا اور فارغین کو اس عزم و حوصلے کے ساتھ میدانِ عمل میں روانہ کیا جائے گا کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات، مسلکِ حق اہلِ سنت وجماعت المعروف فی زماننا "مسلکِ اعلیٰ حضرت" اور اصلاح و دعوت کے پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کریں اور علم و عمل، اخلاص و کردار اور دعوت و اصلاح کے ذریعے ملت و معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں۔

جامعہ کے منتظمین، بالخصوص پیر طریقت حضرت خواجہ قاری صوفی عبدالوحید خان صاحب قادری مہتمم جامعہ فیضانِ اشفاق، ناگور شریف، نے اہلِ سنت و جماعت کے تمام وابستگان، علما و مشائخ، طلبہ، مریدین و محبین اور عوامِ اہلِ سنت سے اس عظیم الشان علمی و روحانی پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو جامعہ فیضانِ اشفاق، ناگور شریف میں منعقد ہونے والی 30ویں عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس و جشنِ دستارِ علم و فضل و افتا علم و فضل، ذکر و فکر، نعت و منقبت، روحانیت و تربیت اور فارغین کی دستار بندی پر مشتمل ایک یادگار اور بابرکت پروگرام ہوگا، جس میں شرکت اہلِ سنت کے لیے علمی استفادے، روحانی فیض اور دینی وابستگی کے اظہار کا حسین موقع ثابت ہوگی۔

مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارِمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر،راجستھان کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)